بھٹکل کے قریب منکی نیشنل ہائی وے پر المناک سڑک حادثہ؛ ماں اور بیٹی ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th February 2024, 3:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 فروری (ایس او نیوز) ماں اور بیٹی اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی اسکوٹی منکی نیشنل ہائی ٦٦ پر کراسنگ کے دوران سرکاری بس کی زد میں آگئے۔ حادثہ جمعرات صبح قریب 12 بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت منکی سرسوتی کیری کی رہنے والی سویتا راجو اچاری (40) اور اس کی 17 سالہ بیٹی انکیتا راجو اچاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ دونوں منکی کے گُلّت کیری سے اپنے گھر جانے کے لئے اسکوٹی پر سوار تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سڑک کے دوسری جانب دیکھے بغیرانہوں نے اپنی اسکوٹی کو جیسے ہی منکی کراس پر آگے بڑھایا، مینگلور سے بیلگام جانے والی بس کی زد میں آگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے انہیں بچانے کی انتھک کوشش کی، یہاں تک کہ بس کو سڑک کے باہرڈیوائیڈر پر چڑھادیا، لیکن کوشش کامیاب نہیں ہوئی اور اسکوٹی پر ایک پہیہ چڑھ گیا۔

ماں اور بیٹی دونوں کو شدید زخمی حالت میں  فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر علاج شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں نے  اسپتال میں دم توڑ دیا۔

دونوں کی نعشوں کو بھٹکل مردہ خانہ منتقل کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔