مہاراشٹر: ’پتہ نہیں 15 فروری کے بعد کیا ہوگا‘، ریزرویشن معاملے پر منوج جرانگے پاٹل کا رویہ مزید سخت

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 8:42 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) سات ماہ میں چوتھی مرتبہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے پیر کے روز متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے وعدے کے طمابق مراٹھا کوٹہ کا اعلان کرنے سے متعلق ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو وہ پیشین گوئی نہیں کر سکتے کہ جمعرات (15 فروری) کے بعد کیا ہوگا۔ اپنی تازہ بھوک ہڑتال کے تیسرے دن جرانگے پاٹل نے اس بات کو دہرایا کہ تحریک کا نیا دور تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت کی یقین دہانی اور احکام نافذ نہیں ہو جاتے اور مراٹھوں کو سبھی فائدے نہیں مل جاتے۔

جرانگے پاٹل آج صبح اپنے گاؤں انتراولی-سرتی میں میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس وقت ان کے حامیوں کی بھیڑ ان کے آس پاس جمع ہو گئی۔ کئی لوگ ان کے (جرانگے پاٹل) اور اگست 2023 سے لڑے جا رہے ایشو پر اظہارِ فکر کر رہے تھے۔

اس موقع پر جرانگے پاٹل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ’مہایوتی حکومت‘ نے ’رشی-سویارے‘ (خاندان کا شجرہ) کے علاوہ کنبی-مراٹھوں اور مراٹھا-کنبیوں کو شامل کرنے کے لیے او بی سی کوٹہ کی توسیع کرنے کے لیے ڈرافٹ نوٹیفکیشن (26 جنوری کو) جاری کیا۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ’’ڈرافٹ کافی نہیں ہے۔ اسے ایک قانون بنایا جانا چاہیے۔ حکومت کس کا انتظار کر رہی ہے؟ انھیں نوٹیفکیشن کو قانون میں بدلنے کے لیے فوراً قدم اٹھانا چاہیے۔ اگر حکومت 15 فروری تک مناسب قدم اٹھانے میں ناکام رہتی ہے تو مجھے نہیں پتہ کہ مراٹھا کیا کریں گے۔ آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ گزشتہ ماہ جب انھوں نے ممبئی کی طرف مارچ کیا تھا تو کیا ہوا تھا۔‘‘

جرانگے پاٹل نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جیسے آپ سبھی کے بیٹے بیٹیاں ہیں، ہمارے بھی اپنے بچے ہیں۔ ہم منڈل کمیشن کو عدالت میں چیلنج نہیں دینا چاہتے۔ آپ جیو اور ہمیں بھی جینے دو۔ ہمیں انصاف دو۔‘‘ بہرحال، موجودہ حالات میں محسوس ہو رہا ہے کہ ریاستی حکومت اس مہینے مراٹھا ریزرویشن کا اعلان کرنے کے لیے مقننہ کا ایک خصوصی اجلاس بلا سکتی ہے، جیسا کہ شندے نے دسمبر 2023 میں یقین دلایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...