چین کے شیڈونگ میں خوفناک طوفان نے مچائی تباہی، 5 افراد کی موت، درجنوں لوگ زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 1:15 PM | عالمی خبریں |

شیڈونگ ، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) چین کے شیڈونگ میں جمعہ کے روز آئے زبردست طوفان نے تباہی کا نظارہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی چینی علاقہ شیڈونگ کے ایک شہر میں بونڈر کی شکل میں آئے طوفان نے پانچ لوگوں کی زندگی لے لی۔ اس طوفان میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے مطابق طوفان جمعہ کی دوپہر ہیج شہر کے ڈوگمنگ اور جوان چینگ کاؤنٹی میں آیا جس میں تقریباً 88 افراد زخمی ہوئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی موت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، حالانکہ اموات کی تعداد میں اضافہ کے بھی اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے سبب 2820 گھر، 48 بجلی فراہمی لائنیں اور 4000 ہیکٹیر سے زیادہ علاقہ میں پھیلی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ مواصلات، بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ حالانکہ علاقے میں حالات اب بھی خراب ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بونڈر کی شکل میں طوفان عام طور پر چین کے جنوبی اور ساحلی علاقوں مثلاً گوانگڈونگ اور جیانگسو میں دیکھے جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مشکل وقت میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، اپنے ہی پارلیمانی اراکین کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ، 4 دنوں میں اہم فیصلہ متوقع

لگاتار تنازعات کا سامنا کر رہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے لیے ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لبرل پارٹی کے رہنماؤں نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں، ٹروڈو کو پارٹی قیادت چھوڑنے کے لیے صرف 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی جماعت کے طلبہ ونگ پر پابندی عائد کر دی

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ، چھاترا لیگ، کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس ایک خطرناک حادثے سے بچ گئیں

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی گاڑی ایک حادثے سے بال بال بچ گئی، جبکہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد کملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات کو روکنے میں ناکامی پر ایک ...

اقوام متحدہ ایجنسی کے سربراہ کا بیان: جنگ نے فلسطینی معیشت کو تباہ کر دیا، غزہ 70 سال پیچھے چلا گیا

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے غزہ کی پٹی کو 1950 کی دہائی کی حالت میں پہنچا دیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس صورتحال پر ...

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...