لوک سبھا انتخابات تک مرکزی ایجنسیوں کو اپوزیشن کے خلاف کارروائی کرنے سے روکیں، ٹی ایم سی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 5:03 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ، 2/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکزی ایجنسیوں جیسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور محکمہ انکم ٹیکس کو لوک سبھا انتخابات ہونے تک ٹی ایم سی سمیت بی جے پی کی دیگر حریف پارٹیوں کے امیدواروں، لیڈروں اور کارکنان کے خلاف کارروائی کرنے پر فوری طور پر روک لگائے۔

ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن، ڈولا سین، ساکیت گوکھلے اور ساگاریکا گھوش سمیت ٹی ایم سی لیڈروں کے ایک وفد نے پیر (یکم اپریل) کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں سے ملاقات کی اور اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف بی جے پی کے ذریعے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے ایک میمورنڈم سونپا۔ وفد نے الیکشن کمیشن سے لوک سبھا انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور این آئی اے کے ڈائرکٹروں کا تبادلہ کرنے کی بھی درخواست کی۔

ٹی ایم سی لیڈروں نے ایسے واقعات کا حوالہ بھی دیا جن میں مرکزی ایجنسیوں نے ان کی پارٹی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ساکیت گوکھلے نے الیکشن کمیشنرس سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’کل تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اس بات سے اتفاق کیا اور اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی ریلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے غیر معمولی اور متعصبانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم نے مرکزی ایجنسیوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا ہے۔‘‘

وفد نے الیکشن کمیشن کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی کارروائیوں کی فہرست بھی سونپی جس میں مہوا موئترا کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ ، چندر ناتھ سنہا (مغربی بنگال میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور ٹیکسٹائل کے وزیر انچارج)کے خلاف ایڈ ی کے سمن، کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کی کونسلر جوئی بسواس کے خلاف انکم ٹیکس کے چھاپے اور مغربی بنگال میں این آئی اے کے ذریعے کئی ٹی ایم سی کارکنان کی گرفتاری کا ذکر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...