افغانستان: کابل واقع ایک ’چائنیز ہوٹل‘ میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 18 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2022, 12:03 PM | عالمی خبریں |

کابل، 13؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کابل واقع ایک چائنیز ہوٹل میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ہوٹل سے لگاتار فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملہ آور ہوٹل کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں اور فائرنگ میں اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہوٹل کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک خوفناک منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کابل کے شارینو علاقہ میں ’اسٹار-اے-نو‘ نام سے ایک ہوٹل ہے جہاں سینئر چینی افسران کی آمد و رفت اکثر دیکھی جاتی ہے۔ اسی لیے اس ہوٹل کو چائنیز ہوٹل کہا جاتا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسی ہوٹل میں دھماکہ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ حملہ آور کون ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

مقامی میڈیا سے جڑے نامہ نگاروں نے چائنیز ہوٹل پر حملے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ ’’کابل شہر واقع شیرونو علاقہ میں ایک چینی ہوٹل پر حملہ ہوا۔ ہوٹل کے اندر گھسے کچھ حملہ آوروں نے گولی باری کی۔‘‘

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل بھی کابل میں حملہ ہوا تھا۔ دسمبر ماہ کے شروع میں تو کابل واقع پاکستانی سفارتخانہ پر بھی حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں سفیر عبیدالرحمن نجمانی پر فائرنگ کی گئی تھی لیکن تبھی وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے وہ گولی خود کھا لی اور پاکستانی چیف کی جان بچ گئی۔ سیکورٹی گارڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اب بھی صحت مند نہیں ہو سکا ہے اور علاج جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔