جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد ہی قیدیوں کی رہائی پر ہوگی بات : نائب سربراہ خلیل الحیہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th December 2023, 6:31 PM | عالمی خبریں |

فلسطین:19؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) حماس کے نائب سربراہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس جارحیت کو روکنا چاہتی ہے، پھر تعمیر نو اور تعمیراتی کاموں پر توجہ دے گی اس کے بعدہی قیدیوں کے تبادلے کےمتعلق بات چیت ہوگی۔الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے  حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے زور دیا کہ جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ اپنی مزاحمت کو لے کر انہوں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم میں ہفتوں اور مہینوں تک جنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’ غزہ میں اگلے دن ایک فتح ہے۔جو حماس کو نظرانداز کرکے غزہ اور فلسطین کا کوئی معاملہ کرنا چاہتا ہے وہ کسی وہم مبتلا ہے۔ جب تک جارحیت بند نہیں ہوتی،تبادلے کی فائل بند رہے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حماس کو دباؤ میں آنے والی دھمکیوں کا جواب دینا مشکل ہے اور آج ہمیں جس چیز کی فکر ہے وہ جارحیت اور اس جنونی جنگ کو روکنا ہے۔‘‘ میدانی پیش رفت کے بارے میں الحیہ نے کہا کہ ’’مزاحمت ثابت قدم ہے اور قابض فوجیوں اور اس کی جنگی مشینری کو زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نہ تو غزہ میں اور نہ ہی خان یونس میں محفوظ ہے ،نہ شمال میں اور نہ غزہ پٹی کے کسی علاقے میں۔ الحیہ نے زور دے کرکہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہیں گے۔ اپنی مزاحمت کو گلے لگائیں گے خواہ وہ ہر جگہ وحشیانہ، نازی اور ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین اور اپنے مقدس مقامات کی آزادی کے علاوہ اپنے عوام کے دفاع سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ طوفان الاقصیٰ ہمارے مقدس مقامات پر حملے اور فلسطینیوں کیلئے نفرت کا جواب تھا۔انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ حماس واضح طور پر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کا اتحاد چاہتی ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کا مستقبل یروشلم اور پورے فلسطین کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ پورا فلسطین ایک اکائی ہے۔ غزہ میں انسانی امداد کے بارے میں الحیہ نے کہا کہ محاصرہ شدہ غزہ پٹی کو امداد فراہم کرنے کیلئے روزانہ۱۰۰؍ ٹرکوں کا داخلہ کافی نہیں ہے۔ ہمارے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ سیکڑوں ٹرکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔