صدر کی بجائے وزیر اعظم کیوں کر رہے ہیں افتتاح؟ سپریم کورٹ پہنچا نئے پارلیمنٹ ہاؤز کا معاملہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 9:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی) حزب اختلاف کی 19جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں نئے پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے-

ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے کہا گیا ہے کہ صدر، پارلیمنٹ کا لازمی حصہ ہیں اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان سے افتتاح نہ کرانے کا جو فیصلہ لیا ہے وہ نامناسب ہے- یہ عرضی سی آر جیاسوکین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جو پیشے سے وکیل ہیں اور مفاد عامہ کی عرضیاں دائر کرتے رہتے ہیں -

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی 28مئی کو ملک کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں - اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں - ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا افتتاح صرف ملک کے صدر کو کرنا چاہیے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اپوزیشن کی کل19جماعتوں نے افتتاحی پروگرام کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے-

جمعرات 25مئی کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کا تکبر اور خود کی تشہیر کرنے کی خواہش نے ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر سے پارلیمنٹ کا افتتاح کرنے کا شرف چھین لیا ہے-

وہیں، تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)نے جمعرات کو کہا کہ وہ 28مئی کو نئی دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی- پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ڈی پی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنے گی اور اس کے ارکان پارلیمنٹ اس میں شرکت کریں گے-

خیال رہے کہ آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بدھ کی شام اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی پارٹی بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی-

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...