ترکی: انقرہ میں ’دہشت گردوں‘ کا وزارت داخلہ پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2023, 11:58 AM | عالمی خبریں |

انقرہ، 2/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ترک میڈیا نے وزیر داخلہ علی ییرلیکایا کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد حملے کی جگہ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ قبل ازیں اس دھماکے کے فوری بعد ملنے والی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ دونوں خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے بم دھماکہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا حملہ آور وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔

شروع میں ترک حکام نے اس دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کے معمولی زخمی ہونے کا ذکر بھی کیا تھا۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے وسط میں اس جگہ کیا گیا، جہاں وزارت داخلہ کی عمارت ہے اور جہاں سے قومی پارلیمان بھی دور نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ حملہ صبح نو بجے کے قریب ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب انقرہ میں قومی پارلیمان کا گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پہلا اجلاس شروع ہونے والا تھا۔ یہ اجلاس صدر رجب طیب ایردوآن کی تقریر کے ساتھ شروع ہونا تھا۔

اس حملے کے بعد جب پارلیمانی اجلاس شروع ہوا، تو ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے آج کے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ''وہ برے عناصر جو شہریوں کے لیے امن اور ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتے تھے، اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے اور وہ کبھی کامیاب ہوں گے بھی نہیں۔‘‘

اس کے علاوہ اپنے خطاب میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی خواہش کے حوالے سے رجب طیب ایردوآن نے کہا، ''ترکی اب یورپی یونین سے کسی بھی قسم کی کوئی توقع نہیں رکھتا، جس نے ہمیں گزشتہ چالیس سال سے یورپ کے دروازے پر بس انتظار ہی کرتے رہنے دیا ہے۔‘‘

ترک وزیر داخلہ علی ییرلیکایا کے مطابق حملہ آوروں نے اس وزارت کے سکیورٹی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مرکزی دروازے پر بم حملہ کرنے کے لیے ایک گاڑی استعمال کی۔ انہوں نے کہا، ''ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دوسرا دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس حملے میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے باعث دو پولیس افسران معمولی زخمی ہو گئے۔‘‘

انقرہ میں چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ اس حملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ترک سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ تک رسائی بہت محدود کر دی ہے جبکہ حکام نے اس حملے سے متعلق ہر قسم کی خبروں پر 'بلیک آؤٹ نافذ‘ کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔