گھرسے ماں اور  اس کے دوبچوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد : بیوی ، بیٹا اور بیٹی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th January 2023, 9:05 PM | ملکی خبریں |

ترشور:29؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) ریاست تمل ناڈو کے کُنّم کولم کے پنّیتا ڈمنلی میں ماں اور اس کے دو بچوں کی  گھر میں نعشیں پائی گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ صبح سویرے  نعشیں جلی ہوئی  حالت میں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ مہلوکین کی شناخت حارث کی بیوی شفینہ ، تین سالہ اجوہ اور ڈیڑھ سالہ امن کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف حارث کی ماں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہلوکہ کا شوہر حارث بیرونی ملک میں رہتا  ہے۔ پولس نے  جائےوقوع پر  پہنچ کر معائنہ کرنےکے بعد خاندان والوں سےمعلومات حاصل کیں  ہیں۔ بڑا بھائی جس گھر  میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہے اسی گھر میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...