افغانستان میں ریکارڈ سردی ، اب تک 157 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2023, 11:13 AM | عالمی خبریں |

کابل، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور درجہ حرارت گر کر مائنس 34 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ سردی کی اس شدت نے گزشتہ ایک ہفتہ میں لوگوں کو بری طرح حراساں کیا ہے اور سردی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مہلوکین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہونے کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔

طالبان کے افسران بتاتے ہیں کہ رواں سال موسم سرما میں اب تک سردی کی وجہ سے 157 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں 77 ہزار مویشیوں کی جان بھی ٹھنڈ کی وجہ سے گئی ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ گزشتہ 15 دنوں کے اندر بے تحاشہ دیکھنے کو ملی ہے۔ 15 سال میں پہلی بار اتنی زوردار ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کا جنوبی حصہ ریگستانی ہے، لیکن شمالی حصہ سردیوں میں برف سے پوری طرح چھپ جاتا ہے۔ ایسے میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ اس وقت طالبان حکومت نے خاتون این جی او کارکنان پر پابندی لگا رکھی ہے، اس وجہ سے راحت اور بچاؤ کام میں رخنہ پیدا ہو گیا ہے۔ راحتی اشیا وقت پر دور دراز گاؤں اور قصبوں میں نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس گرم کپڑے، دوائیں، کھانا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کارگزار وزیر ملا محمد عباس اخوند نے ایک برطانوی میڈیا چینل کو بتایا کہ افغانستان کے کئی علاقے اس وقت زبردست برف باری کی وجہ سے الگ تھلگ پڑ گئے ہیں۔ ملٹری ہیلی کاپٹرس کو بچاؤ کام کے لیے بھیجا گیا تھا لیکن وہ پہاڑی علاقوں پر لینڈ نہیں کر پائے۔ ملا محمد عباس نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی فکر ہے جو پہاڑوں پر رہتے ہیں۔ پہاڑوں پر جانے والی سڑکوں پر کئی فیٹ موٹی برف جمی ہوئی ہے اور راستے بند ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...