ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 6 رن سے دی شکست، جسپریت بمراہ کی شاندار گیند بازی

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 11:29 AM | اسپورٹس |

نیویارک ، 10/جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  رشبھ پنت (42) اور اکشر پٹیل (20) کی اننگز اور اس کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت کل ہندوستان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں چھوٹے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو چ6 رنز سے شکست دی۔

120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ پانچویں اوور میں جسپریت بمراہ نے کپتان بابر اعظم (13) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا دھچکا دیا۔

اس کے بعد محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اسی دوران 11ویں اوور میں اکشر پٹیل نے عثمان (13) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ فخرالزمان (13) ہاردک کا شکار بنے۔

17ویں اوور میں ہاردک نے شاداب خان (4) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ افتخار احمد 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ چار گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 113 رنز بنا سکی اور چھ رنز سے میچ ہار گئی۔

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ ملے جبکہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کل یہاں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ میں بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں وراٹ کوہلی (4) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔

کپتان روہت شرما (13) بھی اگلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت اور اکشر پٹیل نے اننگز کو سنبھالا۔ ہندوستانی ٹیم بڑے اسکور کی جانب بڑھ رہی تھی،اسی دوران آٹھویں اوور میں نسیم شاہ نے اکشر پٹیل کو بولڈ کرکے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔

پٹیل نے 18 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ حارث رؤف نے 12ویں اوور میں سوریہ کمار یادو (7) کا وکٹ لے کر پاکستان کو میچ میں واپس لادیا۔ اس کے بعد ہندوستان نے لگاتار پانچ وکٹیں گنوائیں۔

شیوم دوبے (3)، ہاردک پانڈیا (7)، روندر جڈیجہ (0)، جسپریت بمرا (0) آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ سنگھ (9) رن آوؤٹ ہوئے۔ محمد سراج 7 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی اننگز 19 اوورز میں 119 رنز پر سمٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین،محمد عامر نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو اسی کی زمین پر دی 0-2 سے شکست، رقم کی نئی تاریخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی جب شروعات ہوئی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی ہی زمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پائے گی۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

ونیش پھوگھاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر پُرجوش خیرمقدم، پہلوان بیٹی کی آنکھوں سے نکلے آنسو

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس سے وطن واپس آگئی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ملک واپسی پر دہلی ایئر پورٹ پر ان کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ تمغہ سے محروم ہونے کے باوجود پورے ملک کا دل جیت چکی ونیش کا استقبال خوب ناچ گانے اور ڈھول باجے سے ہوا۔ ہم وطنوں کی اس محبت کو دیکھ کر وہ کافی جذباتی ...

ونیش پھوگاٹ معاملہ: بھلے ہی بی جے پی اس فیصلے سے خوش ہو لیکن ملک غمگین ہے: سنجے سنگھ

ہندوستانی خاتون پہلوان  ونیش پھوگاٹ کی میڈل حاصل کرنے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ عدالت برائے ثالثی برائے کھیل (سی اے ایس) نے ان کی نااہلی کے خلاف ان کی اپیل مسترد کر دی ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ...