مودی سرنیم تبصرہ پر سپریم کورٹ نے راہول گاندھی کی سزا پر لگائی روک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2023, 3:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 4 اگست(ایس او نیوز): مودی سرنیم تبصرہ پر ہتک عزتی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا پر روک لگادی ہے۔ جس کے ساتھ ہی راہل گاندھی اب پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے اس دوران تبصرہ کیا کہ ہائی کورٹ کے لئے راہل گاندھی کو زیادہ سے زیادہ سزا (یعنی دو سال کی سزا) دینا ضروری نہیں تھا۔ 

عدالت نے راہول گاندھی کے خلاف بحث کر رہے شکایت کنندہ پورنیش مودی کے سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی سے پوچھا کہ عدالت نے زیادہ سے زیادہ سزا کس بنیاد پر دی؟ اس سے کم سزا بھی تو دی جا سکتی تھی، جس سے پارلیمانی حلقے کے عوام کے حقوق پامال نہ ہوتے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا پر روک لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ جب تک اپیل زیر التوا ہے، سزا معطل رہے گی۔

جسٹس بی آر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نشاندہی کی کہ ٹرائل جج نے زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا سنانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور ایک بھی دن کم نہ کرنے کی وجہ سے پارلیمنٹ سے ان کی نااہلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی کہا کہ عوامی زندگی میں ایک شخص کو کچھ حد تک احتیاط کرنی چاہیے۔

راہول گاندھی کی طرف سے پیش ابھیشک منو سنگھوئی نےدلیل دی کہ ہتک عزت ایک ناقابل قبول، قابل ضمانت اور قابل تعزیر جرم ہے۔ آگے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی دوسرا کیس نہیں دیکھا جس میں زیادہ سے زیادہ دو سال کی سزا سنائی گئی ہو۔ان کا کہنا تھا ”جمہوریت میں اختلاف رائے کی گنجائش ہوتی ہے۔ عصمت دری، اغوا یا قتل جیسا کوئی سنگین جرم، جس میں اخلاقی پستی شامل ہو ، کا ارتکاب نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر گاندھی پہلے ہی پارلیمنٹ کے دو اجلاس میں غیر حاضر رہ چکے ہیں۔

دوسری طرف جیٹھ ملانی نے کہا کہ وہ (راہول گاندھی) دلیل دیتے ہیں کہ بدنام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ جسٹس گوائی نے پوچھا کہ ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی وجہ کیا تھی؟ اگر انہیں ایک سال 11 ماہ کی سزا سنائی جاتی تو انہیں پارلیمنٹ سے نااہل قرار نہ دیا جاتا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے عدالت کے فیصلے پر کہا کہ ’’سچ کی جیت ہوئی ہے۔ ہمیں عدالت سے انصاف ملا۔ بی جے پی نے سازش کی ہے۔ سورج کو طلوع ہونے سے نہیں روکا جا سکتا، چاہے کتنے ہی بادل کیوں نہ ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ 23 مارچ کو سورت کی سیشن عدالت نے راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ انہیں دو سال کی سزا بھی سنائی تھی۔ اس کے بعد راہل نے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے نچلی عدالت کے فیصلے پر روک لگانے کا عرضی دی لیکن گجرات ہائی کورٹ نے بھی ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

  کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے آبکاری پالیسی کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ضمانت کے لیے نچلی ...

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام ...