این ای ای ٹی 2024 تنازعہ، امتحان کے تقدس سے سمجھوتہ کیا گیا : سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل سمیت کچھ دیگر کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کو ایک قبول حقیقت کے طور پر سمجھتے ہوئے پیر کو کہا کہ اس کا (پیپر لیک) پھیلاؤ طے ہونے کے بعد فیصلہ کیاجاسکتا ہے کہ متعلقہ امتحان دوبارہ کرانے کی ضرورت ہے یا نہیں ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل کو تفصیل سے سننے کے بعد کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس امتحان کے تقدس سے سمجھوتہ ہوا۔

بنچ نے مرکزی حکومت، امتحان کرانے والی باڈی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے تفتیشی پیش رفت سے متعلق تفصیلات 10 جولائی تک عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت 11 جولائی کو کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ امتحان دینے والے کچھ متعلقہ طلباء نے بڑے پیمانے پر امتحان میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے امتحان کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جبکہ کچھ نے درخواست دائر کرکے اس کی (دوبارہ امتحان) مخالفت کی ہے۔ مرکزی حکومت اور این ٹی اے نے امتحان کے دوبارہ انعقاد کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ اس سے لاکھوں ایماندار طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

تاہم، حکومت اور این ٹی اے دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ امتحانی مراکز پر بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا ساگر بنگلے پر احتجاج

ہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے 99 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست اتوار کو جاری کی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے نام اس فہرست میں شامل تھے، انہوں نے راحت کی سانس لی، لیکن جن کا نام شامل نہیں تھا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے۔

ہریانہ: پرالی کے دھوئیں سے پریشان، 24 افسران اور ملازمین معطل

ہریانہ میں پرالی جلانے پر پابندی عائد ہے، لیکن اس میں خاطر خواہ کمی نظر نہیں آ رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے محکمہ زراعت کے 24 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منگل کو حکومت نے ان 24 ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جن میں ایگریکلچر ڈیولپمنٹ افسر سے لے کر ...

وقف ترمیمی بل 2024: جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شدید ہنگامہ، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی زخمی

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر جے پی سی میں شامل حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان زبردست بحث ہوئی، جو اس بار شدت اختیار کر گئی۔ اس بحث کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ...

پرینکا گاندھی کل وائناڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی، راہل گاندھی عوام سے حمایت کی درخواست کریں گے

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کل بدھ 23 اکتوبر 2024 کو کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ اس موقع پر، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے 2024 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وائناڈ کے عوام کے لیے ایک خصوصی پیغام پیش ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دہلی میں فضائی آلودگی کا خطرہ: ایئر کوالٹی انڈیکس 317 کی سطح تک پہنچ گیا

سردیوں کی آمد کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کی صبح 8:30 بجے تک دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 317 کی سطح تک پہنچ گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں شمار ہوتا ہے۔