کوالیفائر2 میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2024, 11:49 AM | اسپورٹس |

چنئی، 25/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ہینرک کلاسن (50)، راہل ترپاٹھی (37) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں راجستھان رائلز کو 36 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ چوتھے اوور میں پیٹ کمنز نے ٹام کوہلر کیڈمور (10) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران آٹھویں اوور میں شہباز احمد نے یشسوی کو صمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ یشسوی نے 21 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 42 رنز بنائے۔

اس کے بعد حیدرآباد کے گیند بازوں نے قاتلانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سنجو سیمسن (10)، ریان پراگ (6)، روی اشون (0)، شمرون ہیٹمائر (4) اور روومین پاول (6) کے وکٹ چٹکاتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ دھرو جورل 35 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے (56) رن پرناٹ آوٹ رہے۔ راجستھان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ پر صرف 139 رنز بنا سکی اور 36 رنز سے میچ ہار گئی۔ حیدرآباد کی جیت میں پیٹ کمنز کی کپتانی قابل تعریف تھی۔

درمیانی اوورز میں ابھیشیک شرما اور شہباز احمد کو باؤلنگ کرانے کا ان کا فیصلہ ایک اہم فیصلہ تھا۔ اوس کا اثر نہ ہونے کی وجہ سے پچ بہت سست ہو گئی تھی اور گیند گھوم رہی تھی۔ حیدرآباد کی جانب سے شہباز احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ابھیشیک شرما کو دو وکٹ ملے۔ پیٹ کمنز اور تھنگاراسو نٹراجن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو جیت کے لئے 176 رنوں کا ہدف دیاتھا۔ آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری حیدرآباد کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر ابھیشیک شرما (12) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے راہل ترپاٹھی کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو دوسرا جھٹکا دیا۔ راہل ترپاٹھی نے 15 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے (37) رن بنائے۔ 10ویں اوور میں سندیپ شرما نے ٹریوس ہیڈ کو اشون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ہیڈ نے 28 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر (34) رنز بنائے۔ ایڈم مارکرم (1)، نتیش کمار ریڈی (5)، عبدالصمد (0)، شہباز احمد (18) اور جے دیو انادکت (5) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ (50) رن بنائے۔ کپتان پیٹ کمنز (5) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 175 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور اویش خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سندیپ شرما کو دو وکٹ ملے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے امریکہ کو شکست دی، عالمی کپ کے سوپر 8 میں ہندوستانی ٹیم داخل

روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹی 20 عالمی کپ 2024کے سوپر  8 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل  کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 6 رن سے دی شکست، جسپریت بمراہ کی شاندار گیند بازی

 رشبھ پنت (42) اور اکشر پٹیل (20) کی اننگز اور اس کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت کل ہندوستان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں چھوٹے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو چ6 رنز سے شکست دی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

مچل اسٹارک اور آل روانڈر آندرے رسل کی خطرناک بولنگ کے بعد سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز اور وینکیش ایئر کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

راجستھان رائلز نے آر سی بی کو دی شکست ، کوالیفائر 2 میں حیدرآباد سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان رائلز یعنی آر آر نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس کے ساتھ راجستھان نے کوالیفائر 2 میچ میں اپنی جگہ کی تصدیق کر لی ہے، جہاں سنجو سیمسن کی فوج کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد یعنی ایس آی ایچ سے ہوگا۔