کانگریس نے کیا مزید تین امیدواروں کا اعلان - کولار سیٹ پر ہے سسپنس برقرار 

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 12:59 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بینگلورو ،30 / مارچ (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کی طرف سے چامراج نگر، چکبالاپور اور بلاری حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا مگر کولار کا معاملہ پر تذبذب کو برقرار رکھا ۔ 
    
کل جن تین امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے اس میں چامراج نگر (ایس سی) سیٹ سے سوشیل ویلفیئر منسٹر ایچ سی مہادیوپّا کے بیٹے سنیل بوس ،  بلاری (ایس ٹی) سے رکن اسمبلی ای تکا رام، چکبالاپور سے سابق وزیر ایم آر سیتا رام کے بیٹے رکشا رامیا کے نام شامل ہیں ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ویرپّا موئیلی اور سابق وزیر این ایچ شیوا شنکرا ریڈی نے رکشا رامیا کی امیدواری پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا تھا کہ یوتھ کانگریس چیف کے طور پر کانگریس پارٹی کے لئے رامیا کی کیا خدمات رہی ہیں ۔ مگر رکشا رامیا کو ہائی کمان سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی ۔
    
اب تک کانگریس کی طرف سے 27 حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان ہو گیا ہے ، اور اب صرف کولار کی ایس سی ریزرو سیٹ باقی ہے جس پر اندرونی اختلافات اور رسہ کشی عروج پر ہے ۔ کہتے ہیں کہ کے پی سی سی نے اس سیٹ پر کے وی گوتم کا نام تجویز کیا تھا مگر آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اسے ہری جھنڈی نہیں دکھائی ہے ۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کولار حلقے میں کے پی سی سی نے وزیر برائے فوڈ اینڈ سوِل سپلائی  کے ایچ مُنیپّا کے گروپ اور 'باغی' اراکین اسمبلی سے مشورہ کے بعد گوتم کا نام تجویز کیا تھا ۔ دوسری طرف سابق اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کا اپنا گروپ ہے جو سابق وزیر مینپّا کے داماد چیکّا پیدنّا کی امیدواری کے خلاف محاذ بنا رہا ہے ۔ اسی مخمصے کی وجہ سے کولار کی سیٹ پر امیدواری کا مسئلہ ابھی ہائی کمان کے پاس اٹکا ہوا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...

پچھلے دروازے سے نوکریاں ختم، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا ریزرویشن کے حوالے سے شدید حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریزرویشن کے حوالے سے پی ایم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریزرویشن ہٹاؤ مہم کا منتر ہے کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری‘ یعنی نہ رہے گی سرکاری نوکری اور نہ ملے گاریزرویشن۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے ...

ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کمیشن سے سوال

راجیہ سبھا کے رکن اور سپریم کورٹ کے مشہور وکیل کپل سبل نے 11 دن بعد الیکشن کا ڈیٹا جاری کرنے پر الیکشن کمیشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 دن بعد ووٹ کا ڈیٹا کمیشن کی ویب سائٹ پر آرہا ہے۔ ایسے میں میرا سوال یہ ہے کہ ڈیٹا 11 دن بعد کیوں آیا؟ آج لوگ کسی ادارے پر اعتماد نہیں ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔