ریاست کی منظوری کے بغیر سی بی آئی کارروائی پر ممتا حکومت کو سپریم کورٹ سے راحت، مرکزی حکومت کی دلیل مسترد

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 5:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 10/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  ممتا بنرجی حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے معاملے کو سماعت کے قابل سمجھا ہے اور مرکز کی دلیل کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم قانون کے مطابق اس کی میرٹ پر آگے بڑھیں گے۔ عدالت نے اس پر دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد 8 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے کہا ہے کہ سی بی آئی کو تحقیقات کے لیے ریاست کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔ قانونی حقوق آئین کے تناظر میں پیدا ہونے چاہئیں اور ان میں وفاق کی طاقت سے تحفظ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 16 نومبر 2018 کو مغربی بنگال حکومت نے دہلی پولیس اسپیشل اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایس پی ای) ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت سی بی آئی کو اپنے دائرہ اختیار میں تحقیقات کے لیے دی گئی پیشگی رضامندی واپس لے لی تھی۔ مغربی بنگال حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کی جانب سے مرکزی ایجنسی سے رضامندی واپس لینے کے باوجود سی بی آئی کئی معاملات میں تفتیش کر رہی ہے، وہ بھی ہماری منظوری لیے بغیر۔ بنگال حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی۔ اس میں سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کا ذکر ہے۔ اس کے مطابق مرکز اور ریاستوں کے درمیان مقدمات کی سماعت صرف سپریم کورٹ میں ہوتی ہے۔

اس کے جواب میں 2 مئی کو ہوئی آخری سماعت میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی جانب سے کہا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 131 سپریم کورٹ کو ملے سب سے اہم حقوق میں سے ایک ہے۔ اس کا غلط استعمال نہیں ہونے دینا چاہئے۔ بنگال حکومت جن مقدمات کی بات کر رہی ہے ان میں سے ایک بھی مقدمہ مرکزی حکومت نے درج نہیں کیا ہے، بلکہ سی بی آئی نے درج کیے ہیں اور یہ ایک آزاد تفتیشی ایجنسی ہے۔ سی بی آئی پر مرکزی حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔ جسٹس بی آر گوائی نے مرکز سے پوچھا تھا کہ امن و امان ریاست کا موضوع ہے۔ فرض کریں کہ کوئی مرکزی ملازم ڈکیتی کرتا ہے تو کیا اس معاملے کی جانچ صرف سی بی آئی ہی کرے گی؟

جسٹس سندیپ مہتا نے فوج کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی فوجی فوج کے کیمپ کے اندر بھی کوئی جرم کرتا ہے تو فوجی افسران اسے قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں مغربی بنگال حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ ان کا (مرکز) ارادہ ہے کہ وہ سی بی آئی کے ذریعے ریاست میں داخل ہوں، پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا استعمال کریں اور پھر جو چاہیں کریں۔ اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ان کیسز کی تحقیقات نہ کی جائیں۔ لیکن آپ ضابطہ فوجداری کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ میرے پاس ان مقدمات کی تفتیش کا یکطرفہ اختیار ہے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین سے متعلق جرائم کی تحقیقات صرف مرکزی ایجنسی ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے سیکشن 2 کے تحت سی بی آئی صرف مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جرائم کی از خود تحقیقات شروع کر سکتی ہے۔ ریاستوں میں کسی بھی معاملے کی تحقیقات شروع کرنے سے پہلے سی بی آئی کو دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت مذکورہ ریاستی حکومتوں سے رضامندی لینی ہوگی۔ یہ رضامندی سی بی آئی کو کئی ریاستی حکومتیں پہلے ہی دے چکی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں غیر بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں جیسے تمل ناڈو، مغربی بنگال، جھارکھنڈ وغیرہ نے مرکزی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگا کر سی بی آئی کو مقدمات کی تفتیش کے لیے دی گئی رضامندی واپس لے لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...