ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ، انقرہ میں افرا تفری

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2023, 12:29 PM | عالمی خبریں |

انقرہ، 2/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کے نزدیک ایک خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا، جس کے بعد علاقہ گولی باری کی آواز سے گونج اُٹھا۔ رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل پارلیمنٹ کے نزدیک خود کش حملہ انجام دیا گیا۔

دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں جس پر سیکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دریں اثنا، ترک وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دو دہشت گردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق دوسرے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے آس پاس سے کئی مشکوک پیکٹ برآمد کئے گئے ہیں، جن میں بارودی مواد بھرا تھا اور دہشت گردوں نے اجلاس سے قبل انھیں دھماکے سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو آتے اور جاتے دیکھا گیا، جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے بعد علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خودکش حملے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہو سکتی ہے۔

ابھی کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ترکیہ میں ہونے والے اس نوعیت کے حملوں میں زیادہ تر علیحدگی پسند کرد جماعت ملوث رہی ہے جس کے خلاف ترک فوج شام میں آپریشن چلا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔