جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ، ایک خاتون کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 4:04 PM | عالمی خبریں |

منیلا 3 دسمبر (ایس او نیوز): فلپائن کے شہر مڈاناؤ میں ہفتہ (2 دسمبر) کی رات کو آئے زلزلے کے جھٹکے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.4 ناپی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ رات 8 بجکر 7 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز زمین میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

رائٹرز کے مطابق فلپائن کے جنوب میں زلزلے سے کم از کم ایک خاتون اُس وقت ہلاک ہوگئی جب  ٹیگم شہر کا کنبہ جان بچانے کے لیے گھر سے نکل رہا تھا کہ اچانک اُس پر دیوار گرپڑی۔ ڈیزاسٹر حکام کے مطابق انفرااسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے نے سوریگاو ڈیل سور اور ڈیواؤ اورینٹل صوبوں کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس سے ملک اور جاپان میں ساحلی انخلا اور سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح تک زلزلے سے منسلک سونامی کا خطرہ بڑی حد تک ٹل چکا تھا، اور گھروں سے نکلنے والے شہری واپس گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، گزشتہ ماہ کے اوائل میں، جنوبی فلپائن میں 6.7 شدت کے زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 17 نومبر کو آنے والے زلزلے میں سارنگانی، جنوبی کوٹاباٹو اور داواؤ اوکسیڈینٹل کے صوبوں میں 13 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے اور50 سے زائد مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ عام طور پر ریکٹر اسکیل پر 7 یا اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلے کو معمول سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔  فلپائن بحرالکاہل کے علاقے کے 'رنگ آف فائر' میں آتا ہے جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے اس خطے کو دنیا کا سب سے زیادہ زلزلہ اور آتش فشاں فعال خطہ قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...