بھٹکل: ستمبر 5 کو آل انڈیا آئیدیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی طرف سے منعقد ہورہا ہے ریاستی سطح کا آن لائن یوم اساتذہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2022, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 3 ستمبر (ایس او نیوز)  ستمبر 5 کو آل انڈیا آئیدیل ٹیچرس اسوسی ایشن  کی طرف سےریاستی سطح کا آن لائن یوم اساتذہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس  کا افتتاح   ریاست کے سابق وزیر یو ٹی قادر کے ہاتھوں کیا جائے گا۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے   ا ٓیٹا کے ریاستی صدر محمد رضا مانوی نے   بتایا کہ    پروگرام رات ٹھیک نو بجے شرو ع ہوگا، چونکہ یہ آن لائن پروگرام ہے،   اس لئے عوام کسی بھی جگہ سے  اپنے  موبائل کا استعمال کرتے ہوئے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ٹیچرس ڈے کے موقع پر ٹیچروں کی خدمات کی سراہنا کی جاتی ہے، اُنہیں  مفید مشوروں سے نوازا جاتا ہے ساتھ ساتھ اُنہیں ان کے فرائض یاد دلاکر بچوں کو تعلیم کےساتھ  تربیت فراہم کرنے کے تعلق سے   بھی رہنمائی کی جاتی ہے۔

رضامانوی نے بتایا کہ  یو ٹی قادر پروگرام کا افتتاح کریں گے، اسی طرح  کوئمپو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی۔ پی۔ ویربھدرپا مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہونگے ۔  آن لائن پروگرام میں  ماہر تعلیم اور مرکزی تعلیمی بورڈ کے ڈائرکٹر  سید تنویر احمد   کلیدی خطاب فرمائیں  گے جبکہ   آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن  کے قومی صدر عبدالرحیم شیخ صدارت کریں گے۔

یہ  آن لائن پروگرام زوم  پر منعقد ہوگا البتہ عوام الناس اس پروگرام کو  یوٹیوب چینل YouTube.com/aiitakarnataka پر   براہ راست (لائیو)  دیکھ سکیں گے۔ پریس ریلیز میں   ریاست کے اساتذہ، طلباء اور والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ  وہ  کثیر تعداد میں شریک ہوکر  پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...