اب سری نگر کے ایک اسکول میں ’حجاب‘ پر ہنگامہ، عبایا پہنے طالبات کو نہیں دی گئی انٹری، مخالفت شروع

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:50 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک اور ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب سری نگر میں بھی ایک اسکول نے حجاب پر سخت پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ایک پرائیویٹ ہایر سیکنڈری اسکول انتظامیہ نے عبایا پہن کر آنے والی طالبات کو کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد طالبات نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کی مخالفت شروع کر دی۔

ایک طالبہ نے اسکول انتظامیہ سے اس بات پر بحث بھی کی اور کہا کہ وہ کسی بھی حال میں عبایا کے بغیر اسکول میں داخل نہیں ہوں گی۔ طالبہ نے کہا کہ ’’کیوں نکالوں میں عبایا؟ اللہ تعالیٰ سے مجھے زیادہ محبت ہے، یہاں (اسکول) سے نہیں۔ میں یہاں پر عبایا نہیں نکالوں گی۔‘‘ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسکول میں اتنے سارے لڑکے ہیں ایسے میں بغیر عبایا کے کیسے رہا جا سکتا ہے۔ اسکول کی کئی طالبات نے اسکول انتظامیہ کے اس قدم کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اللہ اور رسول کے فرمان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی۔

اسکول میں 12ویں درجہ میں پڑھنے والی نوشیہ کا کہنا ہے کہ دو تین دن پہلے سے کہا جا رہا ہے کہ عبایا پہن کر اسکول نہیں آنا، یہ یہاں پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے بعد طالبات پرنسپل کے پاس گئیں اور اپنی بات ان کے سامنے رکھی۔ پرنسپل کو انھوں نے بتایا کہ وہ عبایا کے بغیر اسکول نہیں آ سکتیں کیونکہ اچھا محسوس نہیں کرتیں۔ طالبات کی بات سننے کے بعد پرنسپل نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ہم کو اس سے کوئی مطلب نہیں۔ اگر زیادہ مسئلہ ہے تو پھر کسی دوسری جگہ داخلہ کرا لیجیے، لیکن یہاں اس کی (عبایا کی) اجازت نہیں دی جائے گی۔

طالبات کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے ان کی کسی بھی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور عبایا کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ طالبات نے پرنسپل سے یہاں تک کہا کہ اسکول میں لڑکے بیٹھے ہوتے ہیں اور کچھ تو اسموکنگ بھی کرتے ہیں، ایسے میں طالبات بغیر عبایا کے اچھا محسوس نہیں کریں گی۔ لیکن پرنسپل نے ان سب باتوں کو نظر انداز کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے پہلے بھی کئی بار طالبات کو عبایا پہننے سے منع کیا تھا۔ اسکول انتظامیہ کی دلیل ہے کہ عبایا کی وجہ سے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اسکول انتظامیہ اس معاملے میں اب سخت رویہ اختیار کر رہی ہے اور ہر حال میں ڈریس کوڈ کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...