سری لنکا کو برقعہ پر امتناع میں عجلت نہیں ،فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔ جزائری ملک کے سینئر وزیر کا بیان 

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2021, 12:09 PM | عالمی خبریں |

کولمبو ،17؍ مارچ (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) حکومت سری لنکا برقعہ پر امتناع میں عجلت نہیں کرے گی ۔ یہ فیصلہ اتفاق رائے کے بعد ہوگا۔ ایک سینئر وزیر نے منگل کے دن یہ بات کہی ۔

 کابینہ کے ترجمان کے ریمارکس، پاکستان کے سفیر متعینہ  کولمبو سعد خٹک کی حکومت سری لنکا کے منصوبہ پرتنقید  کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔  سعد خٹک  نے تھا کہ یہ سیکوریٹی کے نام پر’’تفرقہ پسند اقدام‘‘  ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی بلکہ جزائری ملک میں اقلیتوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تعلق سے خدشات کو بھی تقویت ملے گی۔

 سری لنکا کی کابینہ نے پیر کے دن اپنے ہفتہ وار اجلاس میں نقاب پر امتناع کے مسئلہ پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔ کابینہ کے ترجمان اور سینئر وزیر کہہیلیا رامبک ویلا  نے منگل کے دن اخباری نمائندوں سے کہا کہ صلاح و مشورہ اور اتفاق رائے کے بعد فیصلہ ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کو  نقاب پر پابندی میں عجلت نہیں ہے۔ قومی سلامتی کے انٹلیجنس   اسمنٹ پر فیصلہ کا انحصار ہوگا ۔ وزیرعوامی سلامتی شرت  ویر اشیکرانے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ نقاب پر پابندی کی تجویز کے کیبنٹ پیپر پر دستخط کر چکے ہیں۔ پیر کے دن یہ پیپر  کابینی    اجلاس میں زیر بحث آنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔  ویراشیکرانے کہا تھا کہ برقعہ  قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا اس وجہ سے برقعہ پر امتناع کا فیصلہ ٹالا گیا کہ اقوام متحد و انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے ،رامبک  ویلا  نے جواب دیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔