جنوبی افریقہ کا غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th November 2023, 7:49 PM | عالمی خبریں |

کیپ ٹاﺅن 13/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  جنوبی افریقہ  نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق  جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے   بین الااقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹِ  جاری کرے۔

 نالیدی پاندور نے کہا  کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اسرائیل بین الااقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار میں آنے والی 4 میں سے 3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کا مرتکب ہوا ہے۔

نالیدی پاندور نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر اسرائیل کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی رفتار کو بڑھائے اور اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے لئے  وارنٹ جاری کرے۔انہوں نے  مزید کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ان کی کابینہ کے کچھ ارکان سمیت فی الفور گرفتار کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف احتجاج  درج کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنے سفیر بھی واپس بلالیے تھے۔

بتاتے چلیں  کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے  جن میں 4 ہزار 324   بچے اور 2 ہزار 823 خواتین شامل ہیں جب کہ حماس کی کارروائیوں میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد تقریباً 1,600 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...