سوم شیکھر نے کراس ووٹنگ کر کے سیاسی خودکشی کر لی: اشوک

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 1:44 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو ،28/ فروری (ایس او  نیوز /ایجنسی) حالانکہ بی جے پی کو پہلے سے یہ امید تھی کہ اس کے دو اراکین اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر اور شیورام ہیبار راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کریں گے۔ شیورام ہیبار  نے اس پولنگ سے اپنے آپ کو دور ہی رکھا جبکہ سوم شیکھر نے کانگریس کے حق میں کر اس ووٹ کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے ۔ یشونت پور حلقہ کے رکن اسمبلی سوم شیکھر کی اس حرکت سے اپوزیشن بی جے پی لیڈر آرا شوک کافی مایوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اشوک نے بتایا کہ سوم شیکھر بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے بی جے پی امیدوار کو اپنا ووٹ نہ دیتے ہوئے کانگریس کو دیا ہے۔ اشوک نے کہا کہ سوم شیکھر نے نہ صرف بی جے پی کو دھو کہ دیا بلکہ اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل سوم شیکھر نے سیاسی خود کشی کر لی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے پارٹی لیگل سیل کو ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...