کمٹہ سے بھٹکل تک  سماجی کارکن اننت مورتی ہیگڈے کا پیدل مارچ - ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے لئے ضلع انچاج وزیر کو سونپا میمورنڈم  

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2024, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،7 / مارچ (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا میں طبی سہولتوں کی کمی اور کمٹہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کا مطالبہ لے کر سماجی کارکن اننت مورتی ہیگڈے نے اپنے حامیوں کے ساتھ  کمٹہ سے بھٹکل تک کا پیدل مارچ کیا۔ ان کی ریلی جب بھٹکل شمس الدین سرکل پہنچی تو  تعلقہ آٹو ڈرائیورس  اسوسی ایشن کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اور  اپنی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ بعد میں ریلی  انجمن روڈ پر واقع  ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے دفتر پہنچی جہاں وزیر کے سکریٹری کے ہاتھ  وزیر کے نام کر میمورنڈم پیش کیاگیا۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے 12 تعلقہ جات میں طبی سہولتوں کی کمی سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ روزانہ کم از کم 300 مریضوں کو علاج و معالجے کے لئے دور دراز مقامات کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔ اس لئے ضلع کے عوام کو اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اس سے پہلے منظور شدہ ملٹی اسیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔ 


    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اتر کنڑا سے بیلگاوی تک پیدل مارچ کرتے ہوئے ضلع کے لئے ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا گیا تھا ، لیکن تا حال اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ اس کے علاوہ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر منکال وئیدیا نے وعدہ کیا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم نہیں کیا جاتا تو بھی فکر کی بات نہیں ہے کیونکہ ایسی صورت میں وہ خود اپنے ذاتی خرچ پر میڈیکل کالج اور اسپتال تعمیر کروائیں گے ۔ اب انہیں یہ وعدہ نبھانا چاہیے ۔ 
    
اب پھر ایک بار مطالبہ کیا گیا ہے کہ :
    
۱۔ پچھلی حکومت نے کمٹہ میں ہاسپٹل کے لئے زمین کی نشان دہی کر دی تھی مگر اس کے بعد بننے والی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ لہٰذا حکومت کی طرف سے ہاسپٹل تعمیر کرنے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
۲ ۔ صحت اور علاج و معالجے کے معاملے پر عوام کی جان سے کھلواڑ نہ کرتے ہوئے اب کی بار 16 فروری کو اسمبلی سیشن میں جو بجٹ پیش کیا جا رہا ہے اس میں کمٹہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کے لئے ضروری فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا جائے ۔
    
۳ ۔  اتر کنڑا ضلع کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیرے گوتّی میں موجود 1800 ایکڑ سرکاری زمین میں سے کم از کم 1000 ایکڑ زمین پر سافٹ ویئر پارک تعمیر کیا جائے اور مختلف کمپنیوں وہاں آنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ اس ضمن میں ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
میمورنڈم میں حکومت کو متبنہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ان مطالبات پر فوری اقدام نہیں کیا تو پھر آنے دنوں میں بڑے پیمانے پر مرن برت ہڑتال، ستیہ گرہ وغیرہ کے ساتھ عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ 

بتاتے چلیں کہ اننت مورتی ہیگڈے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی پارٹی  سے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، دراصل نوجوان  لیڈر اننت مورتی ہیگڈے کی قیادت میں 5 فروری کو سوابھیمانی پیدل یاترا کی یہ ریلی  کمٹہ سے نکلی تھی، آج 7 فروری کو  وزیرمنکال وئیدیا کے نام میمورنڈم پیش کرنے کے بعد بھٹکل میں اختتام کو پہنچی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

 بھٹکل : زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کا کام جلد پورا کرنے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق زرعی زمین کے دستاویزات کو مالکان کے آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد پورا کیا جائے ۔

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک کی موت، چار کو بچالیا گیا

تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی  کے اُلٹ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ کنارے پر موجود دیگر ماہی گیروں کی مدد سے بقیہ چار کو بچالیا گیا۔ جن میں سے دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ...

کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے ...

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تین تعلیمی اداروں میں 'روبوٹیکس لیباریٹریس' کا افتتاح

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت جاری تین تعلیمی اداروں ودیانجلی پبلک اسکول، ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول اور سری گروسُدھیندرا نیو انگلش پی یوکالج میں   روبوٹیکس لیباریٹریس تعمیر کی گئی ہیں،ان  تینوں لیباریٹریس کا  5 ستمبر بروز جمعرات کو باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔