اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر سمیت 37وزراء مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 5:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) این ڈی اے اتحاد کے لیڈران ، جن میں اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں، کو اتوار کو وزیر اعظم مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی اترپردیش کے امیٹھی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار تھیں ۔ تاہم ، ۴؍ جون کو لوک سبھا انتخابات کے رزلٹ کے دن وہ کانگریس کے لیڈر کشوری لال شرما سے ۶۷ء۱؍ لاکھ ووٹوں سےہار گئی تھیں۔ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے راجشٹرپتی بھون میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعظم حلف لیا ہے۔

مودی کے ساتھ ان کی کابینہ کے ۷۲؍ ممبران کو بھی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف دلایا ہے۔ اس کاؤنسل میں ۳۰؍ کابینی وزیر، ۵؍ ریاستی وزرائے مملکت(آزادانہ چارچ) اور پانچ وزرائے مملکت نے حلف لیا ہے۔  مودی کی نئی کابینہ میں ۱۹؍ وزراء جن میں امیت شاہ، راجناتھ سنگھ، نرملا رسیتارمن ، نتن گڈکری ، ایس جے شنکر اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم، دیگر وزراء جنہیں اپنے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے میں، پیوش گوئل ، ہردیپ سنگھ پوری، مانسکھ مانڈویا، اشوینی ویشنو، دھرمیندر پردھان، جیوترادتیہ سندھیا،پرلہاد جوشی، وریندر کمار، گری راج سنگھ، گجیندر سنگھ شیکھوت، کرین رجیجو، بسربانند سونووال، بھپیندر یادو اور جے کشن ریڈی شامل ہیں۔ 

جن لوگوں کو اپنے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، ان میں ارجن منڈا(وزیر برائے قبائیلی معاملات، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہود )، پرشوتم روپالا(وزیر برائے ماہی گیری، مویشی پالن اور شیر خانہ) اور وزیر برائے اور نارائن ٹاٹو رانے (مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں)بھی شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہود اور اقلیتی معاملات تھیں۔ تاہم، انوراگ ٹھاکر وزیر برائے انفارمیشن اور بروڈکاسٹنگ اور یوتھ افیئرز تھے۔راج کمار سنگھ وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی تھےاور مہیندر ناتھ پانڈے وزیر برائے ہیوی انڈسٹریزکو بھی مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ۷؍ وزراؤں میں سے اسمرتی ایرانی اور راج کمار سنگھ لوک سبھا انتخابات ہار گئے ہیں۔ 

۴۲؍ وزرائے مملکت میں سے ۳۰؍ کو بے دخل کیا گیا ہے جن میں راجیو چندرشیکھر(جو منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ میں وزیر مملکت تھے) اور وزارت داخلہ میں وزیر مملکت وی کے سنگھ بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ بی جے پی کے لیڈر راجیو چندرشیکھر تروننت پورم لوک سبھا حلقے سے ہار گئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل کانگریس کے لیڈر ششی تھرور الیکشن جیت گئے تھے۔ 

بی جے پی کے چیف جے پی نڈا دوبارہ یونین کاؤنسل آف منسٹرز میں واپس لوٹیں گےجبکہ جے پی نڈا مودی کے پہلے دور اقتدار میں یونین ہیلتھ منسٹر تھے جبکہ دوسری کابینہ میں وہ مودی کابینہ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے ۴؍ جون کو ۲۴۰؍ سیٹوں سے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔ بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی اس لئےاس نے اپنے حامیوں کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم این ڈی اے نے ۲۹۲ء سیٹیں حاصل کی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...