منگلورو کے موکا میں پیش آیا سڑک حادثہ -  اسکولی بچی کو ٹرک نے کچل ڈالا 

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 9:09 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،8 / فروری (ایس او نیوز) سورتکل میں موکا پٹرول پمپ کے قریب پیش آئے ایک درد ناک حادثے میں دوپہیہ گاڑی پر اپنے والد کے ساتھ اسکوٹی پر اسکول سے گھر واپس لوٹتی ہوئی آٹھویں جماعت کی طالبہ کو ٹرک نے کچل ڈالا جبکہ بچی کا والد شدید زخمی ہوگیا۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ٹرک نے اسکوٹی کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے مانوی (14 سال) سڑک پر گر گئی اور ٹرک کاپہئیہ اس کے اوپر سے گزر گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی بچی کی موت واقع ہوگئی۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں تھا اسی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک روکے بغیر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود لوگوں نے اس کو پکڑ لیا اور سورتکل پولیس کے حوالے کیا۔ 
    
منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس اور سورتکل پولیس کے عملے  اور افسران نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھٹکل  میں مویشیوں کی چوری پر قومی سماجی  ادارہ تنظیم نے پولیس  سے کیا فوری کارروائی کا مطالبہ 

 جالی ٹاؤن میونسپل حدود سمیت  بھٹکل کےدیگر علاقوں میں مویشیوں کی بڑھتی ہوئی چوری کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے  پولس پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور انہیں  فوری گرفتار کرے۔

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی کو بڑا نقصان، سابق ایم ایل اے سندیپ نائک شرد پوار کی جماعت میں شامل

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد ریاست میں متعدد بی جے پی لیڈران ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، نوی ممبئی میں بی جے پی کو ایک بڑا دھچکا لگتے ہوئے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی سندیپ نائک منگل کو شرد ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...