کلبرگی میں المناک سڑک حادثہ؛ ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2023, 9:53 AM | ریاستی خبریں |

کلبرگی 10 نومبر (ایس او نیوز) المناک سڑک حادثے میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی جب ایک آٹو رکشہ جس پر یہ لوگ سوار تھے مخالف سمت سے آرہے ایک ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ جمعرات شام قریب 6 بجے کلبرگی ضلع کے چتاپور تعلقہ کے ہلکرٹی گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 150 پر پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی افراد آدھار کارڈ کی درستگی کے بعد واپس اپنے گاوں لوٹ رہے تھے۔حادثے میں ایک 10 سالہ لڑکا محمد حسین شدید زخمی بتایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ ناظمین بیگم، 12 سالہ بی بی فاطمہ، چار سالہ ابو بکر، تین ماہ کی بی بی مریم، 20 سالہ محمد پاشا اور35 سالہ آٹو ڈرائیور بابا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ سبھی نالوار دیہات کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

واڑی پولس تھانہ کے پی ایس آئی تیرو ملیش کمبھار اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...