کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th December 2023, 5:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل ۵ ڈسمبر (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی واقعات پرغور کیا جائے اور اس کے تدارک کی فکر کی جائے۔

ضلع جنوبی کینرا کے پتور تعلقہ میں ایک ہی دن تین لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تعلقہ کے بڈگنور گرام میں  پریتم گوڈا نامی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ پتہ چلا ہے پریتم گوڈا سولیا میں موجود پریوار کوآپریٹیو سوسائٹی میں منیجر کے عہدے پر فائز تھا۔ خودکشی کا دوسرا معاملہ پتور تعلقہ کے ماڈنّور گرام میں پیش آیا جہاں آریڈکا گرام پنچایت کے رکن شنکر ماڈنّور (48 سال) نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ معلوم ہوا ہے کہ شنکر نے زمین خریدنے کے لئے فائنانس سوسائٹیوں سے قرضہ لیا تھا اور یہ قرضہ ادا کرنے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔ شنکر کی بیوی ونیتا کی طرف سے موصولہ شکایت کے مطابق سمپیا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

پتور میں ہی خودکشی کا تیسرا معاملہ آریاپو گرام سے سامنے آیا جہاں پر قلی مزدوری کرنے والے ایک شخص نے اپنے ہی گھر میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ مہلوک کا نام پرکاش شیٹی (46 سال) بتایا گیا ہے ۔ جب گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے تو پرکاش نے پھانسی کے ذریعے اپنی جان لی۔  جب گھر والے دو دن واپس لوٹے تو پرکاش کی سڑی گلی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ سمپیا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ 

دکشن کنڑا کے ہی الال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کمپل ہنومان نگر میں ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی جس کی شناخت نوین (43 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ خود کشی کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔

ساحلی ضلع اُڈپی کے کنداپور تعلقہ کے بیجاڈی میں قرضے کے بوجھ سے پریشان ایک مچھلی کے تاجر نے خود کشی کرلی جس کی شناخت کوٹاتٹّو کے رہنے والے اودئے (47 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


ایک اور ساحلی ضلع اترکنڑا کے ہوناور تعلقہ منکی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جس کی شناخت لکشمی ہنومنت گوڈا (48 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق لکشمی نے کسی معاملے پر ذہنی طور پر پریشان ہو کر پھانسی کے ذریعے اپنی جان دی ہے۔ اس ضمن میں منکی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ عشرہ روز قبل یعنی 26 نومبرکو ریاست کرناٹک کے ہی ٹمکورمیں ایک ہی گھر کے پانچ لوگوں نے قرضہ کے بوجھ سے پریشان ہوکر خودکشی کی تھی جس میں تین معصوم بچے بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...