سٹی میونسپل کونسل میں تعمیرات کے لئے اجازت دینے کا اختیار لیا گیا واپس - عوام کو پریشانی کا سامنا 

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 11:09 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 12 / فروری (ایس او نیوز) شہری حدود میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے سٹی میونسپل کونسل کی طرف اجازت دینے کا جو اختیار پلاننگ آفیسر کو دیا گیا تھا وہ تکنیکی بنیادوں پر واپس لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف سرکاری خزانے کو نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف مکانات اور دیگر عمارتیں تعمیر کرنے کے خواہشمند عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ نومبر 2023 میں شہری حدود میں 4 ہزار اسکوائر فٹ تک کی عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے پلاننگ آفیسر کو تکنیکی رائے دینے اور جنوری 2024 میں تعمیر شروع کرنے کے لئے ابتدائی اجازت نامہ دینے کا اختیار مقامی شہری بلدی اداروں کو تفویض کیا گیا تھا۔ 
    
اب 5 فروری کو محکمہ ٹاون ڈیولپمنٹ کی انڈر سیکریٹری  لتا کے نے ایک حکم جاری کیا  ہے جس کی رو سے شہری بلدی اداروں سے تعمیرات کے لئے ابتدائی اجازت نامہ دینے کا اختیار تکنیکی بنیادوں پر واپس لے لیا گیا ہے ۔ کیونکہ سابقہ حکم میں 10 جنوری 2024 کی جگہ غلطی سے  10 جنوری 2021 درج ہوا ہے۔ 
    
عوام کا کہنا ہے کہ اب شہری بلدی اداروں میں عوام کو تعمیرات کے اجازت نامہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے ۔ روز نئے قوانین کی وجہ سے مکانات اور دیگر تعمیرات کرنے والے عوام کو پریشانیوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔  پلاننگ آفیسر کا اختیار ختم کیے جانے  کی وجہ سے سرسی شہری بلدی علاقے میں ماہانہ 75 لاکھ روپے ٹیکس کا نقصان ہو رہا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔