بینگلورو میں فلسطین کی حمایت میں خاموش احتجاجی مظاہرا - پولیس نے درج کیا ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2023, 6:22 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 9 / نومبر (ایس او نیوز) بینگلورو کے ایم جی روڈ پر فلسطین کی حمایت میں اتوار کے دن جو خاموش احتجاجی مظاہرا کیا گیا تھا اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کیا ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس لئے کی گئی ہے کہ مظاہرین نے اجازت حاصل کیے بغیر ہی خاموش احتجاجی ریلی نکالی تھی ۔ خیال رہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شہر میں صرف فریڈم پارک میں ہی احتجاجی مظاہرا منعقد کرنے کی اجازت ہے مگر فلسطین کی حمایت میں پوسٹرس اور پلے کارڈس اٹھائے ہوئے 100 سے زائد افراد نے چرچ اسٹریٹ پر خاموش احتجاجی مظاہرا کیا تھا جس کی وجہ سے راہگیروں کو تکلیف پیش آنے کی شکایت ملنے پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188، 149 ، 283 ، 290 اور 291  کے تحت مظاہرین کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے پوسٹروں پر فلسطینی جھنڈے کے انداز میں خربوزہ کی تصاویر بنائی تھیں اور "خربوزے کو آزاد کرو" کا پیغام شائع کیا تھا ۔ ایم جی روڈ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب چرچ اسٹریٹ پر دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک سیکڑوں لوگ جمع ہوئے تھے اور پوسٹرس کے ساتھ ریالی نکالی گئی تھی.


 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...