سداپورمیں ریت سپلائی کرنے والی لاری کو روکنے کے دوران بال بال بچ گیا آفسر؛ ریت سپلائی کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2023, 11:49 PM | ساحلی خبریں |

سداپور:17؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )غیر قانونی طور پرریت سپلائی کرنے کے دوران لاری کو روکنے کی کوشش میں ایک آفسراُس وقت بال بال بچ گیا جب لاری افسر کی سواری سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گئی۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہوناورسے سرسی اورسداپورکے لئے غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کئےجانےکی شکایت موصول ہونے کے بعد ایک افسر نے گاڑیوں پر چھاپہ ماری کرنے ایک تیز رفتار لاری کو روکنے کی کوشش کی تواچانک سواری کو راستے میں دیکھ کر لاری ڈرائیور گھبرا گیا اور آفسر کی گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور نے کسی طرح لاری پر قابو پالیا، مگر لاری کے رُکتے ہی اُس نے متعلقہ افسرسے کہا کہ آپ لوگ اگراچانک سامنے آکر لاری کو روکنے کی کوشش کریں گے تو ہمارا لاری پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا ایسے میں تھوڑی سی غفلت سے آپ کی جان بھی جاسکتی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور کی بات پر ناراض افسرنے لاری ڈرائیور کا موبائیل چھین لیا اور اس کی لاری پر جرمانہ عائد کردیا۔

ریت سپلائی کی اجازت کا مطالبہ : سداپور تعلقہ میں ہوناور علاقے سے سپلائی ہونے والی ریت کو افسران کے ذریعے روک کرکیس داخل کئےجانے پراکثر لوگوں نےعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، پتہ چلا ہے کہ کئی لوگوں نے رکن اسمبلی کے پاس پہنچ کر قانونی طورپر ریت نکالنے  یا پھرریت سپلائی کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ تعلقہ میں گھروں کی تعمیرات اور سرکاری تعمیرات کےلئے ریت ضروری ہے۔ لیکن جب ریت کی سپلائی نہیں ہے تو عوام مجبوری میں ہوناور سے ریت لانے پر مجبور ہیں لیکن ہوناور سے ریت لانے پردوہراجرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ مشتعل عوام نے رکن اسمبلی کے سامنے اپنی مانگ کو لےکرمسئلہ کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلےمیں رکن اسمبلی نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ افسران سے بات چیت کرتےہوئے مناسب کارروائی کی ہدایت دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

کاروار سے انکولہ تک رشوت خورنظام کے خلاف پدیاترا: رشوت خوری پر قدغن نہیں لگایاگیاتو ظلم وناانصافی میں اضافہ ہوگا: سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کا خطاب

 سماج کے لئے ناسور بنی بدعنوانی کا  اور رشوت خوری کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ کاروار انکولہ کے سماجی کارکن مادھو نایک پچھلے کئی برسوں سے یہی کام کررہے ہیں ۔ اور آج ان کی قیادت میں اہتمام کی گئی  پد یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچانے کی سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے نے ...

بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2.19 لاکھ ووٹرس؛ چیکنگ کے دوران بغیر دستاویز پچاس ہزار سے زائد رقم برآمد ہونے پر رقم ہوگی ضبط؛ اسسٹنٹ کمشنر نے فراہم کیں تفصیلات

بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2,19,876 ووٹرس ہیں جن میں  1,11,740 مرد اور 1,08,135 خواتین اور ایک مخنث ووٹرس ہیں ۔ ان میں معذور ووٹرس کی تعداد 2772،  اسّی  سال سے زائد عمر والے  ووٹرس 3323 اور 18 سے 20 سال عمر کے ووٹرس 1703 ہیں ۔