بی جے پی ایک بار بیلٹ پیپر کے ذریعے الیکشن کرانے کی ہمت تو دکھائے: سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 5:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 2/ اپریل  (ایس او نیوز /ایجنسی) شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ای وی ایم کے حوالے سے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہم ای وی ایم کو جمہوریت نہیں مانتے۔ اس سے  ہم کو نہیں معلوم ہوتا کہ ہم نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ بیلٹ پیپر میں ہم کو پتہ رہتا ہے کہ ہم نے کسے ووٹ دیا ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات ہوں لیکن بی جے پی ہماری بات نہیں سنتی۔ کئی بڑے ممالک میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات ہوتے ہیں۔‘‘

سنجے راؤت نے مزید کہا ہے کہ ’’بی جے پی ایک بار بیلٹ پیپر کے ذریعے الیکشن کرانے کی ہمت تو دکھائے۔ آخر بی جے پی کو ای وی ایم سے اتنا پیار کیوں ہے؟ کیا بی جے پی ای وی ایم کے ذریعے کوئی گھوٹالہ کرنا چاہتی ہے؟‘‘ واضح رہے کہ سنجے راؤت نے چند ماہ قبل بھی ای وی ایم پر سوال اٹھائے تھے۔ گزشتہ سال سنجے راوت نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر نے کہا تھا کہ ایم پی، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کی جیت عوامی حمایت کی نہیں بلکہ ’ای وی ایم مینڈیٹ‘ کی عکاسی کرتی ہے۔

سنجے راؤت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’انتخابی نتائج غیر متوقع اور حیران کن ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں۔ اگر مینڈیٹ آپ کی پارٹی کے خلاف جائے تو بھی آپ کو اسے قبول کرنا ہوتا ہے۔ مگر مدھیہ پردیش کے نتائج نہ صرف چونکا والے ہیں بلکہ شاکنگ بھی ہیں۔ چار میں سے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج کو ای وی ایم مینڈیٹ کے طور پر سمجھا جانا چاہئے اور اسے اسی طرح قبول بھی کیا جانا چاہئے۔‘‘ اس وقت بھی سنجے راوت نے یہی بیان دہرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں انہیں (بی جے پی) کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بیلٹ پیپر کے ذریعے الیکشن کرائیں اور پھر ہم نتائج دیکھیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

جموں کے عوام سے کوئی انتقام نہیں لوں گا: عمر عبداللہ کا بیان

جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی فتح کے بعد، عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ حال ہی میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران، عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ...

پونے پورش کیس: مہاراشٹر حکومت کی اہم کارروائی

مہاراشٹر حکومت نے پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو ضمانت دینے والے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے دو ممبروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ممبروں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد دونوں کو اصولوں کی ...

بہوجن سماج کو سماجوادی، بی جے پی اور کانگریس سے محتاط رہنے کی ہدایت: مایاوتی

ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہراتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی تینوں ذات پات کے مسائل کو بڑھاوا دیتی ہیں، اور بہوجن سماج کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

دہلی میں نالے میں گرنے سے جانی نقصان، قومی انسانی حقوق کمیشن نے فوری رپورٹ مانگی

دہلی میں نالوں میں گرنے سے ہونے والی اموات کے معاملے پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ حال ہی میں، 7 اکتوبر 2024 کو شمال مغربی دہلی کے علی پور علاقے میں ایک 5 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ دہلی میں نالے میں گرنے سے ہونے والی اموات کا پانچواں ...

کسانوں کا نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج، پولیس رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھے

جمعرات کو نوئیڈا اتھارٹی کے باہر کسانوں نے زبردست احتجاج کیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب بڑی تعداد میں کسان اتھارٹی کے دفتر کے باہر پہنچے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھ گئے۔ پولیس نے کسانوں کو دفتر کے قریب پہنچنے سے روکنے کے لیے ...