جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملہ، حالات نازک، مشتبہ حملہ آور گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2022, 10:54 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،8؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ نارا شہر میں انہیں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک سڑک پر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران ایک نامعلوم شخص نے انہیں پیچھے سے گولی ماری۔ پولیس نے شنزو آبے پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

جاپان کے سرکاری چینل ’این ایچ کے‘ کے مطابق شنزو آبے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ چینل نے اطلاع دی کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے نارا سٹی کی ایک سڑک پر انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے آبے گر گئے، ان پر ممکنہ طور پر پیچھے سے گولی ماری گئی جس سے ان کا خون بہنے لگا۔

رپورٹ میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اہلکار کے حوالہ سے کہا گیا کہ آبے کو ایمبولینس میں اسپتال لے جانے سے پہلے سینے میں گولی ماری گئی۔ سابق وزیراعظم کو نارا میڈیکل یونیورسٹی منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر اقدام قتل کا الزام لگایا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے بندوق برآمد کر لی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رہنما، آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک عہدے پر رہنے والے وزیر اعظم ہیں، جو 2006 سے 2007 تک اور پھر 2012 سے 2020 تک عہدے پر فائز رہے۔ آبے 2020 میں صحت کی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔