بھٹکل میں رابطہ کی جانب سے منعقدہ UPSC ورکشاپ کے بعد لئے گئے ٹیسٹ میں سات طلبہ کو ملی کامیابی؛ 18/اپریل کو ہوگا تمام طلبہ کے لئے گیٹ ٹوگیدر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st April 2024, 1:35 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31/مارچ (ایس او نیوز) رابطہ سوسائٹی میں 11اور 12 فروری کو منعقدہ  UPSC  ورکشاپ کے آخری دن لئے گئے ٹیسٹ میں سات طلبہ نے کامیابی درج کی ہے اور اپنی قابلیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری نے دی۔

رابطہ میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں شریک 47  بچوں نے پہلی مرتبہ UPSC کے تحریری ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا اور اس ٹیسٹ میں کامیابی کا معیار کم ازکم 75 فیصدی مارکس حاصل کرنا تھا، اس میں سات طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب ہونے والوں کے نام اس طرح ہیں:  عبدالصدیق ابن محمد مسعود صدیق، سید عبدالمنّان ابن سید احمد انصارایس ایم، سید معاوز ابن سید مزمل برماور، عبداللہ صعیم ابن ظفراللہ مصباح، محمد جشیر ابن محمد امتیاز جمشید، احمد بلال ابن بلال تمبوری  اور  معاویہ ابن محمد ادریس محتشم۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب ہونے والے سبھی طلبہ  انجمن کالج  میں زیر تعلیم ہیں۔

کامیاب ہونے والوں کو  یو پی ایس سی میں آگے بڑھانے اور مزید طلبہ کو  یو پی ایس سی امتحانات  کی دلچسپی پیدا کرنے اور اُنہیں رغبت پیدا کرنے کے مقصد سے اب رابطہ سوسائٹی کی جانب سے  عیدالفطر کے فوراً بعد18 /اپریل بروز جمعرا ت  بعد نماز عشاء  یو پی ایس سی میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کےلئے ایک عید ملن پروگرام منعقد کیا جارہا ہے  ۔ جناب منیری صاحب  نے اُن تمام طلبہ سے درخواست کی کہ وہ اس عیدملن یا گیٹ ٹوگیدر پروگرام میں شریک ہوں جنہوں نے یو پی ایس سی ورکشاپ میں حصہ لیا تھا، ساتھ ساتھ اس ورکشاپ میں وہ طلبہ بھی شریک ہوسکتے ہیں جو کسی وجہ سے ورکشاپ میں شامل نہیں ہوسکے تھے، مگر یو پی ایس سی امتحان دینے  میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گیٹ ٹوگیدر میں  عشائیہ کے بعد یو پی ایس سی امتحان میں شریک ہونے والوں  کے لئے   آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی جائے گی اور اس میدان میں بچوں کو کس طرح آگے بڑھانا ہے،اس تعلق سے  ضروری گائیڈنس دی  جائے گی۔ جناب منیری نے بتایا کہ بھٹکل مسلم خلیج کونسل کا  روز اول سے یہ تخیل ہے کہ  طلبہ کو یو پی ایس سی امتحانات کی طرف توجہ دلائی جائے  اُنہیں اس میدان میں آگے بڑھنے کی طرف رغبت دلانے کے ساتھ اُن کی رہنمائی کی جائے اور ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

 

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔