گجرات کے سورت میں ایک کثیر منزلہ عمارت کے گرنے سے 7 افراد جان بحق

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 1:35 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

احمد آباد، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ یعنی6 جولائی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک چھ منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ  کے مطابق سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن میں سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب بھی کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رہ رہے تھے۔ معلومات کے مطابق اس پوری عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے ۔

فی الحال عمارت کے گرنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے خستہ حال عمارت گر گئی۔ سورت کے پولس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا ساگر بنگلے پر احتجاج

ہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے 99 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست اتوار کو جاری کی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے نام اس فہرست میں شامل تھے، انہوں نے راحت کی سانس لی، لیکن جن کا نام شامل نہیں تھا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے۔

ہریانہ: پرالی کے دھوئیں سے پریشان، 24 افسران اور ملازمین معطل

ہریانہ میں پرالی جلانے پر پابندی عائد ہے، لیکن اس میں خاطر خواہ کمی نظر نہیں آ رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے محکمہ زراعت کے 24 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منگل کو حکومت نے ان 24 ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جن میں ایگریکلچر ڈیولپمنٹ افسر سے لے کر ...

وقف ترمیمی بل 2024: جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شدید ہنگامہ، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی زخمی

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر جے پی سی میں شامل حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان زبردست بحث ہوئی، جو اس بار شدت اختیار کر گئی۔ اس بحث کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ...

پرینکا گاندھی کل وائناڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی، راہل گاندھی عوام سے حمایت کی درخواست کریں گے

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کل بدھ 23 اکتوبر 2024 کو کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔ اس موقع پر، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے 2024 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وائناڈ کے عوام کے لیے ایک خصوصی پیغام پیش ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دہلی میں فضائی آلودگی کا خطرہ: ایئر کوالٹی انڈیکس 317 کی سطح تک پہنچ گیا

سردیوں کی آمد کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کی صبح 8:30 بجے تک دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 317 کی سطح تک پہنچ گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں شمار ہوتا ہے۔

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...

جھارکھنڈ انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، 21 ناموں کا اعلان

کانگریس نے جھارکھنڈ انتخابات کے لیے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے جامتارا سے عرفان انصاری، رام گڑھ سے ممتا دیوی، ہزاری باغ سے منا سنگھ، جمشید پور ایسٹ سے ڈاکٹر اجے کمار، ہٹیا سے اجے ناتھ سہدیو، اور سمڈیگا سے بھوشن بارا کو ٹکٹ دیا ہے۔

حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 1,30,300 روپے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رات 11:59 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں مطلوبہ تمام دستاویزات اور ...