منگلورو، اڈپی ضلع میں زبردست بارش - 7 گھروں کو پہنچا نقصان ۔ بیندور میں اسکول کے اندر گھس آیا پانی 

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2024, 5:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ، 9 / جون (ایس او نیوز) ساحلی پٹی پر مانسوں کی رفتار بہت ہی زیادہ تیز ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں اتر کنڑا کے علاوہ اڈپی ضلع ، دکشن کنڑا اور کاسرگوڈ ضلع میں بہت ہی زیادہ پانی برسا ہے ۔ سمجھا جا رہا ہے کہ برسات کی یہی رفتار اگلے کچھ دنوں تک یونہی جاری رہے گی ۔ اسی پس منظر میں محکمہ موسمیات نے پوری ساحلی پٹی پر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔
    
دکشن کنڑا کے منگلورو سمیت دھر مستھلا، سبرامنیا، بنٹوال، سولیا، چارمڈی، اجیرے، اپن انگڈی، الال، مولکی سورتکل، پتور، کئی شہروں میں تیز برسات ہوئی اور کئی مقامات پر سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت  پیدا ہوگئی ۔ 
    
اڈپی ضلع کے مختلف مقامات پر گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی بھاری برسات کی وجہ سے سات سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کنداپور تعلقہ کے کمل شیلے گرام میں بجلی گرنے سے ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بقیہ گھروں کو تیز ہواوں کی وجہ سے درختوں کے گرنے سے جزوی نقصان پہنچا ہے ۔  
    
بیندور میں اسکول کے اندر پانی : اڈپی ضلع کے بیندور میں راہوتناکٹّٰے نامی مقام  پر گزشتہ رات برسی ہوئی تیز بارش کی وجہ سے ہر جگہ پانی جمع ہو گیا یہاں تک کہ سرکاری اسکول کے کلاس روم اور ہیڈ ماسٹر کے آفس کے اندر پانی گھس گیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ راہوتناکٹّٰے کے نشیبی علاقے میں اس طرح برسات کا پانی جمع ہونے اور اسکول کے اندر گھسنے کی سب سے بڑی وجہ نیشنل ہائی وے 66 کا فورلین تعمیراتی منصوبہ ہے کیونکہ یہاں برساتی پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کے کنارے نالیوں کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔
    
مقامی لوگوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ سرکاری افسران کو فوراً مداخلت کرنی چاہیے اور برسات کے موسم میں پانی کو سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہونے اور گھروں اور اسکول کی عمارت سے گھسنے سے روکنے کے لئے برساتی پانی کی نکاسی کا رخ یہاں سے تقریباً دو سو میٹر کی دوری پر بہہ رہی سومناوتی ندی کی طرف موڑ دینا چاہیے ۔ 
    
ملپے ساحل پر سیاحوں کے لئے پابندی :مانسون کی شروعات کے ساتھ سمندر میں اچھال آنے اور تیز لہروں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ملپے ساحل پر حفاظتی بندوبست سخت کر دیا ہے اور سیاحوں کے سمندر میں اترنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ 
    
کسی بھی حادثے کو ٹالنے اور سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر ساحلِ سمندر پر تقریباً ایک کلو میٹر لمبی اور سات فٹ اونچی جالی کی باڑ لگا دی گئی ہے تاکہ سیاح کسی بھی حالت میں سمندری موجوں کے قریب نہ جا سکیں ۔ اس کے علاوہ ساحل پر کئی جگہ سیاحوں کو خطرے سے آگاہ اور چوکنا کرنے والے جھنڈے  اور بورڈ لگا دئے گئے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔