ہندوستانی ہائی کمشنردورئی سوامی نے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2023, 12:34 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

لندن، 23/مارچ (اس او نیوز/ایجنسی) برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی نے ایک ویڈیو پیغام میں ان ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے  جن کے پنجاب میں رشتہ دار ہیں کہ  وہ لوگ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لیے پولیس کارروائی کے بعد، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سنسنی خیز جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

ہائی کمشنر  دورئی سوامی نے خالصتان حامی علیحدگی پسند گروپ ’وارث پنجاب دے‘ کے خلاف کارروائی سے متعلق پنجاب میں جاری واقعات کے بارے میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نے ابھی حال ہی میں  مقدس شہر امرتسر میں جی 20  تقریبات کی میزبانی کی ہے۔ جس میں 30 سے ​​زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنے تمام دوستوں، رشتہ داروں، بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے سنسنی خیز جھوٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ریاستی وزرائے اعلیٰ اور مقامی پولیس افسران نے ٹی وی پر انٹرویو سمیت تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں۔ براہ کرم مٹھی بھر لوگوں کے سوچ اور پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے پہلے کی طرح کسی سے بھی بات کرنے کے لیے کھلے ہیں۔

مسٹر دورئی سوامی کا پیغام اس وقت آیا جب لندن پولیس نے کل ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے، جس میں گھڑ سوار پولیس بھی شامل ہے۔ سخت سیکورٹی نے خالصتان حامی مظاہرین کے ایک بڑے گروپ کو ہندوستانی مشن کے قریب جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے دو روز قبل ہندوستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ہندوستانی قومی پرچم ہٹا دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نئی دہلی میں برطانیہ ہائی کمیشن کے باہر سے اضافی رکاوٹیں ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہائی کمشنر کی رہائش گاہ سمیت لندن میں ہندوستانی مشن کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مسٹر دورئی سوامی نے’ وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی کارروائی کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرفتار افراد کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موبائل ٹیلی فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی خدمات کام کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

فوج اراضی گھوٹالہ: کولکاتا کے گرفتار کاروباری امت اگروال اور دلیپ گھوش کی عدالت میں پیشی، بھیجا گیا سنٹرل جیل

رانچی کے مشہور فوج اراضی گھوٹالہ میں گرفتار کیے گئے کولکاتا کے دو بڑے کاروباریوں امت اگروال اور دلیپ گھوش کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی واقع پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ) کورٹ میں پیش کیا گیا۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کے نقشہ کو لے کر اٹھے ہنگامہ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اور نیپال جیسے دوست ممالک نے ہندوستان کی وضاحت کو سمجھ لیا ہے، لیکن پاکستان جیسا ملک اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں ...

سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا پہنچے عدالت، مل گئی فوری راحت

عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جس سرکاری بنگلہ میں رہ رہے ہیں، اسے خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف راگھو چڈھا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

کیوں بکھرتا جا رہا این ڈی اے کا کنبہ؟ 4 سال میں 8 پارٹیوں نے چھوڑ دیا ساتھ، 2 پارٹیوں کے تیور تلخ

این ڈی اے میں شامل پارٹیاں اے آئی اے ڈی ایم کے (تمل ناڈو) اور جے جے پی (ہریانہ) کے رشتے ان دنوں بی جے پی سے بہت اچھے نہیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور سیاسی گلیاروں میں باتیں گشت کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں کی راہیں بی جے پی سے جدا ...

اڈیشہ ٹرین حادثہ: مردہ گھر بنائے گئے اسکول میں اب بچوں کو بھیجنے کے لیے تیار نہیں والدین

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے سمناپور میں پیش آئے توڑ پھوڑ اور تشدد معاملہ میں 17 افراد گرفتار

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں گزشتہ منگل کی دوپہر توڑ پھوڑ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر احمد نگر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی دوپہر احمد نگر ضلع کے سنگمنیر تعلقہ واقع سمناپور میں تشدد اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کا ...

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت ...

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں ...

مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔