منگلورو کے پنمبور ساحل پراسکولی لڑکا سمندر میں بہہ گیا
منگلورو 25 / فروری (ایس او نیوز) پنمبور کے ساحل پر اٹھنے والی تیز اور اونچی لہر کی زد میں آنے والا ایک اسکولی لڑکا سمندر میں بہہ گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا توکا رام (13 سال) میناکلیا کے سرکاری پرائمری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ توکا رام اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے دوست ماروتی کے ساتھ پانمبور ساحل پر سیر کرنے کے لئے پہنچا تھا ۔ اس دوران جب وہ لوگ موجوں سے کھیل رہے تھے تو ایک تیز لہر نے توکا رام کو گھسیٹ لیا اور وہ سمندر میں بہہ گیا ۔ ساحل پر موجود لوگوں نے لائف گارڈ کو اس کی اطلاع دی اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی گئی مگر تیز لہروں کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا
توکا رام شمالی کرناٹکا کا رہنے والا تھا اور اپنے قلی مزدوری کرنے والے والدین کے ساتھ بیکمپاڈی میں رہتا تھا ۔