نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 8:22 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز مختلف ریاستی حکومتوں میں نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی مفادِ عامہ کی ایک عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’نائب وزیر اعلی ریاستی حکومت میں سب سے پہلا اور سب سے اہم وزیر/ ہوتا ہے۔ اس عہدے کا آئینی نقطۂ نظر سے کوئی حقیقی تعلق نہیں ہے، لیکن وہ کابینہ کے کسی وزیر کی طرح ہی ہیں۔‘‘

چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ کا کہنا ہے کہ ’’یہ صرف ایک لیبل ہے۔ اگر آپ کسی کو نائب وزیر اعلیٰ  کہتے ہیں تو اس کی آئینی حیثیت صرف وزیر کی ہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے کسی خاص شخص کی وابستگی کا آئینی لحاظ سے کوئی حقیقی تعلق نہیں ہے۔ وہ زیادہ تنخواہیں نہیں لیتے، وہ کابینہ کے کسی دیگر وزیر کی ہی طرح  ہیں۔‘‘ اس بنچ میں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا بھی شامل تھے۔ بنچ نے کہا کہ ’’ہندوستان کی آئین کے تحت ایسی نامزدگیوں کے لیے کوئی انتظام کیے بغیر ریاستی حکومتوں میں نائب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کو چیلنج کرنے والی درخواست میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اسے خارج کر دیا جانا چاہئے۔‘‘

ایڈوکیٹ موہن لال شرما کے ذریعہ دائر کی گئی اس مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) میں کہا گیا کہ ’’آئین کی دفعہ 164 صرف وزرائے اعلیٰ کی تقرری کا انتظام کرتی ہے اور نائب وزیر اعلیٰ کی تقرری کا ریاستوں کے شہریوں یا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘ پی آئی ایل میں مزید کہا گیا کہ ’’نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرری سے عوام میں بڑے پیمانے پر کنفیوژن پیدا ہوتی ہے اور سیاسی پارٹیاں فرضی محکمے بنا کر غلط اور غیر قانونی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے لیکن انہیں وزیر اعلیٰ کے برابر دکھایا جاتا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...