سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 12:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے پاس گرفتاری کے لائق مواد ہے تو وہ ایم ایل اے کو گرفتار کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے امانت اللہ خان کو 18 اپریل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے بھی امانت اللہ کو گرفتاری سے راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تب ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے چھ سمن بھیجے جانے کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئے۔ وہ ایم ایل اے ہونے کی بنیاد پر چھوٹ کی توقع نہیں کر سکتے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔اوکھلا اسمبلی سیٹ سے اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان پر جس کیس میں گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے وہ 2018-2022 کے درمیان کا ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے نے 2018-2022 کے دوران ملازمین کی غیر قانونی بھرتی اور وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غلط لیز پر دے کر ذاتی فائدہ اٹھایا۔

چھاپے کے دوران اس معاملے میں کئی شواہد بھی ملے۔ یہ شواہد امانت اللہ کے منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جب یہ کارروائی ہوئی تو امانت اللہ خان وقف بورڈ کے چیئرمین تھے۔حال ہی میں، ای ڈی نے راؤز ایونیو کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان ای ڈی کے 6 سمن کے بعد بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے 11 مارچ 2024 کو اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے امانت اللہ خان کو راحت نہیں دی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے بار بار بھیجے گئے سمن کو نظر انداز کرنا غلط ہے۔ عدالت نے امانت اللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری سے بھی انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ایم ایل اے کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں۔ اس فیصلے کو امانت اللہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت 12 کو عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا؛ دفاعی وکیل نے ظاہر کی ہائی کورٹ سے انصاف ملنے کی اُمید

معروف عالم دین  مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم  سمیت 12/ افراد کو این آئی اے ، اے ٹی ایس عدالت نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے  عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دیگر چار لوگوں کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

آندھرا پردیش میں شدید بارش اور سیلاب سے 46 افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے باغات کو بھی شدید متاثر کیا ہے، جس سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کی سخت ہدایت—ریلیاں جاری رہیں، بوتھوں کی تبدیلی پر پابندی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس کی تیاریوں کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران، الیکشن کمیشن نے عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ اور سیکورٹی افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

’وقف ترمیمی بل 2024‘ پر جاری سرگرمیوں کے دوران وزارت برائے اقلیتی امور کے افسران کو سمن جاری

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی اب تک چار میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ جے پی سی کے اراکین وقف اداروں اور معروف مسلم شخصیات سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔

منی پو ر میں دوبارہ آتشزدگی، انٹرنیٹ سروس معطل، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

منی پور میں گزشتہ سال 3 مئی سے جاری ہنگامہ آرائی کا سلسلہ ابھی تک ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ تازہ تشدد کی وارداتوں نے ایک بار پھر منی پور کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکومت نے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سی آر پی ایف کے مزید 2 ہزار جوان تعینات ...