سپریم کورٹ نے ’نیٹ یو جی‘ کونسلنگ پر عبوری روک لگانے سے کیا انکار، اگلی سماعت 8 جولائی کو

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 4:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے نیٹ یوجی 2024 کے امتحان کے بعد میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے جاری کونسلنگ کے عمل کو روکنے کے لیے کوئی بھی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سال 5 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ یوجی امتحان کو منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے اس معاملے میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹیاے) اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے۔ بنچ میں جسٹس احسان الدین امان اللہ بھی شامل تھے۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ نے ایسا کیا ہے اس لیے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ اعتماد متاثر ہوا ہے اور اس لیے ہمیں جواب کی ضرورت ہے۔ آپ کو (درخواست پر جواب دینے کے لیے) کتنا وقت درکار ہے؟ عدالت دوبارہ کھلنے کے فوراً بعد؟ وگرنہ کونسلنگ شروع ہو جائے گی۔ اگر آپ کو مزید وقت چاہئے تو ہم کونسلنگ روک دیں گے۔

این ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ اسی طرح کی ایک درخواست پر 8 جولائی کو چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے سماعت ہونی ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ہم اس معاملے کی 8 جولائی کو سماعت کریں گے۔ ہم اسے زیر التواء پٹیشن کے ساتھ ٹیگ کریں گے، تب تک آپ اپنا جواب داخل کردیں۔

اس سے قبل اسی طرح کے ایک اور معاملے میں سپریم کورٹ نے نیٹ یوجی امتحان کے نتائج کے اعلان پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ اس نے این ٹی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کیا تھا۔ امتحان میں شامل طلباء کی طرف سے دائر پٹیشن میں 5 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ یوجی امتحان میں ہونے والی بے ضابطگی کی مکمل اور فوری تحقیق کی ہدایت کی گئی تھی اور پیپر لیک کی تحقیقات ہونے تک نتیجہ جاری کرنے پر روک لگانے کی مانگ کی گئی تھی۔ اس میں این ٹی اے کو امتحان کے نتائج واپس لینے اور نئے سرے سے امتحان کا انعقاد کرانے کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...