بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے ’’ملک بچاؤ سنکلپ یاترا‘‘ کا بھٹکل میں استقبال ؛ 8/ اپریل کو بیلگام میں ہوگا شاندار سماویش

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2024, 2:16 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/ اپریل (ایس او نیوز )آئین کے تحفظ کے لیے بی جے پی کو ملک کے انتظامی کنٹرول سے بچانے کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی  ’’ملک بچاؤ سنکلپ یاترا کی ٹیم ‘‘ جیسے ہی بھٹکل پہنچی،  یاترا کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا  اب بیلگام   پہنچے گی جہاں8/اپریل کو  ایک شاندار سماویش کا انعقاد کیا گیا ہے۔  ریاست کی مختلف ترقی پسند تنظیموں کے اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے   اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئین کو اگر بچانا ہے تو پھر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا ضروری ہے۔

 مینگلور اور اُڈپی ہوتے ہوئے یاترا   جیسےہی جمعہ کو بھٹکل پہنچی ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹیم میں موجود  آر۔ ناگیش، ڈاکٹر رمیش اور بھٹکل سے  وشنو دیواڈیگا نے بتایا کہ    اس سماویش کا مقصد بی جے پی حکومت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانا اور اس ضمن میں عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔  آج ملک کا دستور دورا ہے پر کھڑا ہے اور یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اگر موجودہ  حکومت دوبارہ  برسر اقتدار  پرآتی ہے تو آئین بدل دیا جائے گا اور فسطائی طاقتیں اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہوجائیں گی۔ اس لئے ان کے عزائم کو  ناکام بنانا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کی  آئین کی حفاظت ہوسکے اور آئین کے مطابق ملک کی باگ دوڑ صحیح  ہاتھوں میں جاسکے۔

لیڈران نے بتایا کہ بی جے پی نے گزشتہ 10 سال کی حکمرانی میں اپنے اصلی رنگ دکھائے ہیں۔ ملک کی حالت اتنی ابتر ہو چکی ہے کہ  مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ زرعی بحران، بے روزگاری، بدعنوانی،  کمپنیوں کی لوٹ مار، عام لوگوں کی بھتہ خوری، مذہبی منافرت، کرناٹک کے ساتھ ناانصافی یہ سب بی جے پی  حکومت کی تخلیق ہیں۔ بی جے پی حکومت نے اس ملک کے شہیدوں کی وراثت کو داو پر لگادیا ہے۔  بی جے پی حکومت  ایک ایسے آئین کو بدلنے کی تیاری کررہی ہے جو مساوات اور بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے، بی جے پی نے عوام کی امانت میں خیانت کی ہے۔اور عوام کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

لیڈران کے مطابق  چونکہ بی جے پی کے پاس اقتدار میں واپس آنے کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے، اس لیے وہ ذات پات کے جھگڑوں کو بھڑکانے، مذاہب کے درمیان نفرت پیدا کرنےاور ووٹوں کو ہڑپنے  کے حربے تلاش کر رہی ہے۔  آگے کہا کہ  ریاست میں چونکہ کانگریس پارٹی بی جے پی کے خلاف مضبوط ہے، ہم اگلے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کے فیصلے پر پہنچے ہیں۔

 بھٹکل کانگریس خواتین یونٹ کی صدر نینا نائک نے  بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ رمیش انکولہ، جماعت اسلامی ہند کے طلحہ سدی باپا، کانگریس لیڈر ٹی ڈی۔ نائک   ، میگھنا نائک ، ممتا، ناگرتنا موگیرو  دیگر کئی سیکولر اراکین  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔