سعودی عرب کے فٹ بال کھلاڑی مالا مال، ارجنٹائن کو شکست دینے پر ملے گی رولز رائس

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 11:58 AM | اسپورٹس |

دوحہ، 26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت کو   فٹبال کی دینا میں سب سے بڑے سرپرائز کے طور پر دیکھا  جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا الٹ پھیر قرار دیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان 48 پوائنٹس کا فرق ہے اسی لئے اکثریت کو یہ توقع تھی کہ فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن سعودی عرب کو آسانی سے شکست دے گا۔ ارجنٹائن تین سال سے ناقابل شکست ہے اور 2022 کا ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ میں سے ایک ہے۔

شائقین خوشی کے مارے آسمان پر ہیں اور اسی طرح پورے سعودی عرب کے لوگ بھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، شاندار جیت کے بعد سعودی عرب کے ہر کھلاڑی کو ملک کے شاہی خاندان کی جانب سے رولز رائس تحفے میں دی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود قطر سے واپس آنے پر ہر کھلاڑی کو  رولز رائس فینٹم پیش کریں گے۔

ناقابل یقین فتح کے بعد حیران سعودیوں نے بے ساختہ رقص  شروع کر دیا تھا اور ریاض میں چلتی گاڑیوں کی کھڑکیوں سے اپنے ملک کا جھنڈا لہرایا۔

عرب نیوز کے مطابق بادشاہ نے شہزادے کی تجویز کے بعد ملک میں جشن کی تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔ رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اور طلباء کو چھٹی دی گئی تھی۔ حیرت انگیز فتح حاصل کرنے سے پہلے سعودی عرب نے ورلڈ کپ کے صرف 3 میچ جیتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔