سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا نکال چکے: سعودی عرب

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2023, 9:56 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض،30/اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے بیان میں بتایا کہ سوڈان سے 139 سعودی شہریوں کو نکالا گیا ہے۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز سعودی تجارتی بحری جہاز ’امانہ‘ جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچا۔ اس بحری جہاز پر مختلف قومیتوں کے ایک ہزار 982 افراد موجود تھے۔ جن ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے جدہ لایا گیا ان میں تھائی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، گیمبیا، اریٹیریا، ملاوی، مقدونیہ، فرانس، بھارت، ناروے، فلسطین، یمن، امریکہ، شام، فلپائن، نائجیریا، بنگلہ دیش، سویڈن، کینیا، تیونس، عراق، لیبیا، مراکش، اردن، موریطانیہ، تنزانیہ، ایران، پاکستان، کینیڈا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ روس، پاناما، ایکواڈور، آئرلینڈ، یونان، ویت نام، نیپال، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، برکینا فاسو، کوٹ ڈی آئیوری، گھانا، زمبابوے، برونڈی، میانمار، انڈونیشیا، تاجکستان، منگولیا، ترکی، اٹلی، ایتھوپیا، چاڈ، جرمنی، جنوبی افریقہ، یوگنڈا، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، برطانیہ، بیلجیم، بینن، نیدرلینڈز، مصر، ماریشس، رومانیہ کے شہریوں کو بھی جدہ لایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے عملے کے متعدد ارکا ن بھی اس جہاز پر سوڈان سے لائے گئے۔ سوڈان سے جدہ تک سعودی انخلاء کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے بڑا سفر رہا۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تنازعہ کے باعث دنیا بھر کے ممالک فوری طور پر اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو سوڈان سے نکال رہے ہیں۔ متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے بذریعہ طیارہ بھی نکالا۔ بعض دیگر ملکوں نے بحیرہ احمر پر واقع پورٹ سوڈان کا رخ کیا۔ یہ بندرگاہ جو خرطوم سے زمینی راستے سے تقریباً 800 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین کا منصوبہ: جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں

سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی ...

بھٹکلی طالبہ کی دبئی میں شاندار کامیابی؛ خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی میں زیر تعلیم بھٹکل کی طالبہ عائشہ ہِبا برماور نے گریڈ۔10 کے مساوی سمجھے جانے والے انٹرنیشنل GCSE لیول کے امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کرنے پر انٹرنیشنل اسکول آف کریٹیو سائنس کی طرف سے بیم ہائی ایچیور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مسقط میں پھنسی 8 ہندوستانی خواتین کی وطن واپسی، مزید 18 کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

کئی بار خلیجی ممالک میں ملازمت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ معاملات پنجاب کی خواتین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکہ دہی کی شکار اور مسقط میں پھنسی کچھ خواتین کو وزارت خارجہ کی کوششوں کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔ اب تک پنجاب کی ...

سعودی عرب نے ختم کیا ویزا اسٹیکر کا نظام، ہندوستان سمیت 7 ممالک میں ای ویزا متعارف

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ...

سوڈان سے ہندوستانیوں کا انخلاء جاری؛ واپس انڈیا آنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل؛ جدہ میں قائم کیا گیا ہے ٹرانزٹ کیمپ

سوڈان میں  جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ  لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ  کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک ...

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت ...

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں ...

مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔