دسمبر 7 سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کے سامنے رکھے اہم مطالبات؛ کل جماعتی میٹنگ میں اہم باتوں پر ہوا تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Saif Akrami Bhatkal | Published on 6th December 2022, 8:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 6 ڈسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) بدھ یعنی 7 دسمبر سے  شروع ہوکر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے  ہی  مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو منگل کو  منعقد ہوا۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر دفاع اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔کل جماعتی میٹنگ میں مرکز کی طرف سے نمائندگی راجناتھ سنگھ اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے کی۔ اس دوران کئی اہم باتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ مثلاً دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کو بہتر ماحول میں چلانے کو لے کر بات چیت ہوئی اور اپوزیشن پارٹی سے جڑے لیڈروں نے مرکز کے سامنے کچھ اہم مطالبات بھی رکھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   میٹنگ کے دوران کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے الیکشن کمشنر کی تقرری صرف ایک دن میں کرنے، ای ڈبلیو ایس کوٹہ اور بے روزگاری پر بحث کرانے  مرکزی حکومت سے  مطالبہ  کیا۔ ان کے علاوہ ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے مہنگائی، بے روزگاری، ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور ریاستوں کی معاشی ناکہ  بندی پر بحث کرانے  مرکز سے  گزارش  کی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو اہم  مسائل  اٹھانے کی اجازت دینی  چاہیے۔

اپوزیشن پارٹیوں کی باتیں سننے کے بعد پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ’’ہم ہر ایشو پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے کچھ مشورے آئے ہیں جس پر غور کیا جائے گا۔ اسپیکر اور چیئرمین کی اجازت کے بعد ہی بحث ہوگی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ آج حکومت کی طرف سے طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ کے دوران 47 پارٹیوں میں سے 31 پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کو حوصلہ بخش قرار دیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ سرمائی اجلاس میں عوامی مسائل  پر سیر حاصل بحث دیکھنے کو ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...