بھٹکل میں 'ریت مافیا' کا دربار - تعلقہ انتظامیہ خاموش - عوام بے بس اور لاچار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th February 2024, 2:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے تعلقہ کے گورٹے، بیلکے، جالی، مُنڈلی نستار، بئیلور جیسے علاقوں میں ساحل سے ریت جیسی سمندری دولت لوٹنے کا کام 'ریت مافیا' کی طرف سے بلا روک ٹوک جاری ہے اور مقامی عوام پریشانی اور بے بسی و لاچاری سے یہ سب دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

    یہ بات آسانی سے نوٹ کی جا سکتی ہے کہ بعض علاقوں میں آدھی رات کو دو اور تین بجے کے وقت ساحلوں کی ریت  کو لاریوں میں بھرا جاتا ہے  اور  بے خوف ہو کر دن دہاڑے ساحلوں سے ریت اٹھانے کا کام جاری رہتا ہے ۔ کہیں راستوں پر نگرانی کرنے کے لئے کچھ افراد تعینات ہوتے ہیں اور کبھی لاریوں کے آگے پیچھے کاروں کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ 

    اس غیر قانونی اور غیر سائنٹفک طریقے پر ریت نکالنے اور چرانے کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں کٹا و سے بچنے کے لئے جو پتھروں کی دیواریں بنائی گئی ہیں وہ اپنے آپ کھسکنے لگتی ہیں اور سمندر کی موجیں مزید ساحلی کناروں کو کاٹنے لگتی ہیں ۔ اس سے وہاں بسنے والے عام لوگوں اور مچھیروں کے گھر ، مکانات ، زندگی سب کچھ خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ اس کے خلاف مقامی عوام ہر کسی سے شکایت کر رہے ہیں ، مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ گرام پنچایت، ولیج اکاونٹنٹ، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر سب کے سب اس 'ریت مافیا' کی لوٹ پر پوری طرح خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ اگر ہم اس معاملے میں افسران سے زیادہ شکایت کریں تو کسی نہ کسی معاملے پر ہم لوگوں کو ہی نشانہ بنا کر ہراساں کیا جاتا ہے ۔ بعض نچلی سطح کے افسران تو ہمیں صلاح دیتے ہیں کہ یہ سب ہمارے ہی لوگ ہیں، اس لئے آپ لوگ بھی اس کو نظر انداز کریں ۔ 

    بیلکے گرام پنچایت کے رکن وامن موگیر نے بتایا کہ گورٹے علاقے سے مسلسل ریت کی لوٹ ہو رہی ہے ۔ عوامی مفاد اور تحفظ کے مقصد سے اس پر روک لگانے کے لئے گرام پنچایت سے لے کر تحصیلدار تک کو درخواستیں دی گئیں ۔ لیکن کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے ۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل رات کے وقت گورٹے میں بعض مقامی لوگوں نے ریت بھری ہوئی لاری کو راستے میں روک لیا ۔ مگر لاری ڈرائیور اور ادھر اُدھر نگرانی کرنے پر مامور اس کے ساتھی مقامی لوگوں پر ہی چڑھ دوڑے ۔ دھمکیاں دیں ۔ موبائل چھیننے اور اس میں موجود کلپ کو ضائع کرنے کی کوشش کی ۔ یہ سب اس  لئے ہو رہا ہے کیونکہ بعض منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے ریت مافیا کو پوری طرح کمک مل رہی ہے ۔ ایسے میں عوام کریں تو  کیا کریں والا معاملہ بن گیا ہے !

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔