روسی گولہ باری میں کم از کم 7 یوکرین کے شہری ہلاک، 9 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 11:54 PM | عالمی خبریں |

کیف،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس نے یوکرین کے خلاف باقائدہ جنگ شروع کر دی ہے اور اس نے یوکرین کے شہروں پر گولہ باری شروع کر دی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے اور ملک کے سرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ جبکہ یوکرین نے کہا کہ روسی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں روس کی جانب سے تیز رفتار پیش رفت کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ان حملوں کے لئے روسی صدر ذمہ دار ہیں۔

یوکرین کے کئی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاع ملی ہیں اور دارالحکومت کیئو میں ہوائی سائرن بج رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دارالحکومت پر حملہ ہو رہا ہے۔ آئی ایف ایکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین کے فضائی اڈوں اور فوجی انفراسٹرکچر کو بے اثر کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا کہ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے یوکرین کے لوہانسک علاقے کے دو قصبوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے اور یوکرین کے وزیر خارجہ نے روس سے لڑنے اور شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کئی دنوں سے روس-یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوج کی بڑی تعیناتی دیکھی جا رہی تھی۔ صدر پوتن کی جانب سے یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے اور امن فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دینے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔