راجستھان رائلز نے آر سی بی کو دی شکست ، کوالیفائر 2 میں حیدرآباد سے ہوگا مقابلہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2024, 12:05 PM | اسپورٹس |

احمد آباد، 23/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان رائلز یعنی آر آر نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس کے ساتھ راجستھان نے کوالیفائر 2 میچ میں اپنی جگہ کی تصدیق کر لی ہے، جہاں سنجو سیمسن کی فوج کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد یعنی ایس آی ایچ سے ہوگا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئےرائل چیلنجرز بنگلور یعنی  آر سی بی نے 172 رنز بنائے ۔ ویراٹ کوہلی نے 33 رنز بنائے، آخری اوورز میں مہیپال لومرور نے 17 گیندوں میں 32 رنز بنا کر بنگلورو کو اس اسکور تک پہنچا دیا۔ راجستھان  کی ٹیم جب ہدف کا تعاقب کرنے نکلی تو ٹیم کو مستحکم آغاز ملا لیکن درمیانی اوورز میں رن ریٹ سست ہونے کی وجہ سے میچ قریب آ گیا۔ ریان پراگ، شمرون ہیٹمائر اور روومین پاول کی اہم اننگز نے راجستھان رائلز کو اگلے مرحلے تک پہنچا دیا۔

173 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں نے 5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 45 رنز بنا لیے تھے۔ لیکن چھٹے اوور میں ٹام کوہلر کیڈمور 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران سوپنل سنگھ نے ایک اوور میں 17 رن بنائے لیکن اس کے بعد آر سی بی کے گیند بازوں نے رن ریٹ کو کافی حد تک قابو میں  کر لیا۔ کرن شرما نے 11ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان سنجو سیمسن کو اسٹمپ کر کے راجستھان کو بڑا جھٹکا دیا۔ سیمسن نے 13 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ جب دھرو جورل اور ریان پراگ کے درمیان شراکت پھلتی پھولتی نظر آئی تو 14ویں اوور میں ویراٹ کوہلی کی چستی کی وجہ سے دھرو جورل رن آؤٹ ہو گئے۔ 15 اوورز تک آر آر نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے اور ٹیم کو جیتنے کے لیے 5 اوورز میں ابھی 47 رنز بنانے تھے۔ اگلے 2 اوورز میں 28 رنز بنائے جس کی وجہ سے آر آر کو 3 اوور میں صرف 19 رنز درکار تھے۔ شمرون ہیٹمائر 18ویں اوور کی آخری گیند پر 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ ایک بار پھر پھنستا دکھائی دے رہا تھا لیکن روومین پاول نے لوکی فرگوسن کے اوور میں 14 رنز بنائے اور 6 گیندیں باقی رہ کر آر آر کی 4 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔

رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان ہونے والے ایلیمینیٹر میچ میں ویراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 252ویں میچ میں انجام دیا ۔ آر آر کے کھلاڑی روومین پاول اس پلے آف میچ کے دوران سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے آر سی بی کے خلاف میچ میں 4 کیچ لیے۔ ان سے پہلے 6 مختلف کھلاڑی پلے آف میچ میں 3 کیچ لے چکے تھے۔ ریان پراگ اب ان بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلے بغیر آئی پی ایل کے ایک سیزن میں 500 رنز کا ہندسہ چھو لیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے امریکہ کو شکست دی، عالمی کپ کے سوپر 8 میں ہندوستانی ٹیم داخل

روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹی 20 عالمی کپ 2024کے سوپر  8 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل  کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 6 رن سے دی شکست، جسپریت بمراہ کی شاندار گیند بازی

 رشبھ پنت (42) اور اکشر پٹیل (20) کی اننگز اور اس کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت کل ہندوستان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں چھوٹے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو چ6 رنز سے شکست دی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

مچل اسٹارک اور آل روانڈر آندرے رسل کی خطرناک بولنگ کے بعد سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز اور وینکیش ایئر کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

کوالیفائر2 میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی

ہینرک کلاسن (50)، راہل ترپاٹھی (37) اور ٹریوس ہیڈ (34) کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں راجستھان رائلز کو 36 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔