بھٹکل میں گیریج کا شٹر توڑ کرانجام دی گئی ڈکیتی - نقدی اورموبائل پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 4:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3 / دسمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پرواقع شیوانندا گیریج میں ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی ہے جس میں نقاب پوش چوروں نے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقد اور موبائل فون پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولیس تھانے میں  درج کی گئی شکایت کے مطابق منکولی کے شنکر نائک کی ملکیت والے گیریج میں  رات کے وقت شٹر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہونے والے دو نقاب پوش چوروں نے یہ واردات انجام دی ہے اور یہ پوری کارستانی سی سی  ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں میں سے ایک چور نے اپنے چہرے پر پلاسٹک سے بنا نقلی چہرے کا ماسک استعمال کیا تھا جبکہ دوسرے نے کالا نقاب چڑھایا تھا۔

صبح کے وقت گیریج کھولنے کے لئے پہنچنے پر مالک کو اس واردات کا پتہ چلا اور پولیس کو خبر دی گئی ۔ پولیس ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور شکایت درج کرلینے کے ساتھ  دوپہر کے وقت ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کرکے جانچ کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...