ساحلی علاقے کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ - مغربی گھاٹ پر بڑھ گیا ہے جنگلوں میں آگ لگنے کا خطرہ  

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2024, 9:03 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 8 / فروری (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ امسال گرمی کے موسم میں ہوا کے اندر معمول سے زیادہ رطوبت ہوگی جس سے حدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا ۔ اس دوران فروری کے دوسرے مہینے میں ہی ساحلی اضلاع  کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دکھائی دے رہا ہے ۔ 
    
دوسری طرف ساحلی علاقے کے لئے قدرتی دیوار سمجھی جانے والے مغربی گھاٹ پر گرمی کی شدت سے جنگلوں میں آگ لگنے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔ 
    
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال فروری کے آخر سے مارچ کے آغاز تک مغربی گھاٹ کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ میں پھیلا ہوا علاقہ جل کر خاک ہوا تھا ۔ مہینوں تک اس آگ پر قابو پانا ممکن نہیں ہو رہا تھا اور آس پاس کے رہائشی علاقے کے لئے شدید خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔ دکشن کنڑا ، اڈپی ، چکمگلورو اور جزوی شیموگہ ضلع پر مشمتل منگلورو جنگلاتی سرکل کے افسران کا کہنا ہے کہ سال  23 - 2022  میں 510 ہیکٹر جنگلاتی علاقہ آگ کی نذر ہوگیا تھا جبکہ اس سے پچھلے سال 350 ہیکٹر جنگلاتی علاقہ جل کر خاکستر ہوا تھا ۔  
    
محکمہ جنگلات کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ حالانکہ امسال جنوری میں بھی بارش ہوئی ہے ، مگر اس کے باوجود درجہ حرارت کی شدت دیکھتے ہوئے جنگلاتی علاقے میں آگ لگنے کی امکانات زیادہ نظر آ رہے ہیں ۔ اس وجہ سے ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ تعلقہ اور ضلع سطح پر فائر بریگیڈ عملے کے ساتھ محکمہ جنگلات افسران کی تربیت کا کام جاری ہے ۔ سرِ راہ  ڈراموں کے ذریعے عوام میں بیداری لانے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔